22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماءریجن ذمہ دار
لاہور نے راوی روڈ لاہور میں قائم تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے آفس میں جاکر مولانا غلام مرتضیٰ
قادری صاحب سے ملاقات کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں موجودہ صورت حال میں دعوت
اسلامی کے ملک و بیرون ہونے والے فلاحی کاموں سےمتعلق آگاہی فراہم کی جبکہ تھیلیسیما
اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو خون
عطیہ کرنے کے سلسلے میں لگائے جانے والے بلڈکیمپس کے بارے میں بھی بتایا ۔ مولانا غلام مرتضیٰ قادری صاحب نے
دعوت اسلامی کی ان کاوشوں کو خوب سراہا۔
ملاقات
کے دوران تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے ممبر مولانا غلام محمد سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال
ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔