دعوت اسلامی کے تحت 7 مارچ 2020ء کو صرافہ بازار میانوالی میں تاجران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں
صرافہ بازار کے تاجران اور ملازمین نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور مدرسۃ المدینہ
بالغان میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے تحت 6 مارچ 2020ء کو رحمانیہ
مسجد میانوالی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک
اسلامی بھائیوں کو وقت کی قدر کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی۔
7مارچ
2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے حیدر آباد میں اولادِ غوثِ اعظم حضرت سخی عبد الوہاب شاہ
جیلانی اور حضرت مفتی خلیل میاں برکاتی رحمۃ
اللہ علیہما کے مزار پر حاضری دی اور ایصال ثواب کے لئے
فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی آپ کے ہمراہ تھے ۔
دعوت اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے تحت
4مارچ 2020ء بروز بدھ شاہ رکن عالم کالونی نزد انصاری چوک فیضان مدینہ ملتان میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان فیضان مدینہ
کی مجلس و عملہ نے شرکت کی۔ مبلغ
دعوت اسلامی زون ذمہ دار مجلس فیضان
مدینہ نے شرکا کو راہ خدا کے مسافروں کی مہمان نوازی کے متعلق
مدنی پھول دیئے ۔(رپوٹر : شفیق مدنی رکن زون مجلس
فیضان مدینہ)
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد رفیع العطاری نے 6مارچ 2020ء کو ذمہ داران کے ہمراہ میانوالی کے علاقے میانہ میں علاقائی دورہ کیاجس میں علاقے کے
اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری مدنی 11مارچ کو تمام ائمہ کرام
کا مدنی مشورہ فرمائیں گے
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری 11مارچ2020ء
بروز بدھ دوپہر 2:00بجے جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ للبنین اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے
مدرسین و ناظمین اور ان میں پڑھنے والےطلبائے کرام اور دیگر مبلغین جو کہ امامت کرواتے
ہیں ان سب کا مدنی مشورہ بذریعہ لِنک(link) فرمائیں گے۔ مدنی مشورہ میں کابینہ وائز جمع ہو
کر تمام ائمہ کرام شرکت کریں گے۔ تمام ائمہ کرام سے شرکت کی مدنی التجا ہے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں علی پور چٹھہ میں
ہونے والے تقسیم اسناد اجتماع کا اہتمام
کیا گیا۔ اجتماع میں ٹیچرز، ڈاکٹرز، جج
صاحبان، وکلا، صحافیوں اور دیگر شخصیات کی
شرکت ہوئی۔ اس موقع پر نگران زون عبدالوہاب عطاری نے صحافیوں کا مدنی حلقہ لگا کر
انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات اور دعوتِ
اسلامی کی موبائل ایپلی کیشنز کا تعارف
کروایا۔ اجتماع میں 48حفاظ کرام اور 120ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والے طلبائے کرام کو
اسناد دی گئیں۔(رپورٹ:محمد
ذوالفقار عطاری، نگرانِ کابینہ وزیر آباد )
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفوررضا
عطاری نےچیف فنانشیل آفیسریوٹیلٹی اسٹورکارپوریشن
آف پاکستان سےملاقات فرمائی۔ دورانِ ملاقات انہیں نیکی دعوت پیش کی۔
رکن شوریٰ حاجی بغدادعطاری نےمدنی مرکز فیضانِ
مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ فرمایا
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
بغدادعطاری نےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ فرمایا۔ مدنی
مشورے میں مجلس مالیات عُشر کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر
رکنِ شوریٰ نے گلگت بلتستان کے مدنی کاموں کےحوالےسےاسلامی بھائیوں کی تربیت
فرمائی۔
رائیونڈ مصطفیٰ آباد میں ایصالِ ثواب اجتماع،رکن
شوریٰ حاجی منصور عطاری کا سنتوں بھرا بیان
پچھلے دنوں لاہور کے علاقے
رائیونڈ مصطفیٰ آباد کے رہائشی شیخ جمیل کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔ 6 مارچ بروز
جمعۃالمبارک مرحومہ کے ایصال ثواب کےلیے
چہلم کا سلسلہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پرمرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ اپنے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرتے
رہنا چاہیئے۔ رکن شوریٰ نے عاشقانِ رسول
کو مدنی ماحول سے وابستگی کا بھی ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد عمیر عطاری پاکستان آفس ذمہ دار مجلس تجہیز و تکفین)
رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری نے پاکپتن زون کے
عاشقان رسول کا مدنی مشورہ فرمایا
دعوت اسلامی
کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت گزشتہ دنوں نگران مجلس و رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری نے پاکپتن زون کے
عاشقان رسول کا مدنی مشورہ فرمایا۔ رکن
شوریٰ نے مجلس کے حوالے سے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور بالخصوص جامعہ کے طلبہ سے
فرمایا آپ بھی غسل میت ٹیسٹ دیں اور امت کی
خیر خواہی کرتے ہوئے اس کام میں اپنا کردار ادا کریں ۔(رپورٹ:محمد عمیر عطاری پاکستان آفس ذمہ دار مجلس تجہیز
و تکفین)