پاکستان میں سب سے زیادہ سورج گرہن سکھر، میر پور ماتھیلو وغیرہ میں ہوگا جہاں چاند تقریباً % 99 سورج اور زمین کے درمیان حائل ہوجائے گا

یہ گرہن ایشیا و افریقہ کے اکثر ممالک (بشمول پاکستان)، جنوب مشرقی یورپ اور شمالی آسٹریلیا میں دیکھا جا سکے گا

سورج گرہن(Solar Eclipse)

(خصوصی رپورٹ از:ماہرِ علمِ توقیت محمد وسیم عطاری )

سورج گرہن اللہ پاک کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ جس دن آنحضرت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صاحبزادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ انتقال کر گئے اسی دن سورج میں گہن لگا۔ بعض لوگوں نے خیال کیا کہ یہ حضرت براہیم رضی اللہ عنہ کے غم میں واقع ہوا ہے،چنانچہ حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے لوگوں کوسورج گہن کی نماز پڑھنے کے بعد خطبہ دیتے ہوئے اِرشادفرمایا: ” سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، انہیں گرہن کسی کی موت اور زندگی کی وجہ سے نہیں لگتا۔ پس جب تم اسے دیکھو تو اللہ کو پکارو، اس کی بڑائی بیان کرو، نمازپڑھو اور صدقہ دو۔“ (بخاری،کتاب الکسوف،باب الصدقۃ فی الکسوف ۱/۳۵۷،۳۶۳ ،حدیث :۱۰۴۴،۱۰۶۰،ملخصاً)

سورج گرہن کب لگتا ہے؟

سائنسی اعتبار سے سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب سورج اور زمین کے درمیان چاند حائل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سورج کی روشنی بعض اوقات مکمل طور پر اور بعض اوقات جزوی طور پر ماند پڑ جاتی ہے۔ 21جون 2020 بروز اتوار سورج گرہن لگنے والا ہے۔ یہ گرہن ایشیا و افریقہ کے اکثر ممالک(بشمول پاکستان)، جنوب مشرقی یورپ اور شمالی آسٹریلیا میں دیکھا جا سکے گا۔

پاکستان میں یہ گہن سب سے زیادہ (%98.8)گوادر،لاڑکانہ،سکھر،میرپور ماتھیلواورصادق آباد وغیرہ میں ہوگا۔

گرہن لگنے پر کیا کرنا چاہئے؟

جب سورج یا چاند کو گہن لگے تومسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس نظارے سے محظوظ ہونے( ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گرہن کے وَقْت سورج کو براہ راست دیکھنے سے آنکھ کی بینائی بھی جاسکتی ہے) اور توہمات کا شکار ہونے کے بجائے بارگاہِ الٰہی میں حاضری دیں اور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی طَلَب کریں ،اس یومِ قیامت کو یاد کریں جب سورج اور چاند بے نور ہوجائیں گے اور ستارے توڑدئیے جائیں گے اور پہاڑ لپیٹ دئیے جائیں گے۔

سورج گہن کی نماز سنت مؤکدہ ہے اور چاند گہن کی مستحب۔ سورج گہن کی نماز جماعت سے پڑھنی مُسْتَحَب ہے اور تنہا تنہا بھی ہو سکتی ہے اور جماعت سے پڑھی جائے تو خطبہ کے سوا تمام شرائط جمعہ اس کے لیے شرط ہیں ، وہی شخص اس کی جماعت قائم کر سکتا ہے جو جمعہ کی کر سکتا ہے، وہ نہ ہو تو تنہا تنہا پڑھیں ، گھر میں یا مسجد میں۔ (بہار شریعت،۱/۷۸۷)

اوقات مکروہہ:

پاکستان اور اکثر ممالک میں دوران سورج گرہن وقت زوال بھی آئے گا اس کا بھی لحاظ رکھیں کہ نصف النہار شرعی سے ابتدائے ظہر تک ہر قسم کی نماز حتٰی کہ نفل بھی منع ہے اسی طرح بعض ممالک میں طلوع آفتاب سورج گرھن کے ساتھ ہوگا لہذاگہن کی نماز پڑھنے کے لیے سورج نکلنے کے بعد بیس منٹ کا انتظار فرمائیں۔

بعض افراد یہ سمجھتے ہیں کہ”سورج یا چاندگرہن کے حاملہ عورت پر منفی اثرات پڑتے ہیں“ اسلام میں اس کی

کوئی حقیقت نہیں ہے، اسلامی نقطۂ نظر سے سورج یا چاندگرہن کے حاملہ عورت پر کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے۔

پاکستان میں لگنے والے سورج کے اوقات کار

پاکستان کے 83 شہروں کی لسٹ مع گرہن کے اوقات درج ذیل ہےجہاں مکمل (Annular) یا جزوی (Partial) سورج گرہن ہوگا ۔

فیصد

وقت انتہاء

وقت ابتداء

پاکستان

نمبر شمار

90 فیصد یا اس سے زائد گرہن والے شہر

99%

12:54

9:33

سکھر

۱

99%

12:58

9:36

صادق آباد

2

99%

12:52

9:32

لاڑکانہ

3

98%

01:01

9:38

بھکر

4

98%

12:54

9:34

شکار پور

5

98%

12:45

9:28

عارف والا

6

98%

12:37

9:23

گوادر

7

97%

01:02

9:39

احمد پور شرقیہ

8

97%

01:03

9:41

بہاولپور

9

97%

12:53

09:34

جیکب آباد

10

96%

01:02

9:40

جلالپور پیر والا

11

95%

01:09

9:46

تربت

12

95%

01:09

9:46

حویلی لکھا

13

95%

12:52

9:30

نواب شاہ

14

95%

01:05

9:43

وہاڑی

15

94%

01:08

9:46

اوکاڑہ

16

94%

01:06

9:44

چیچہ وطنی

17

94%

01:04

9:43

خانیوال

18

94%

01:02

9:41

مظفر گڑھ

19

93%

01:09

9:47

پتوکی

20

93%

01:09

9:47

پسرور

21

93%

01:09

09:47

چونیاں

22

93%

12:46

09:26

حب

23

93%

01:00

9:40

ڈیرہ غازیخان

24

93%

12:53

9:31

سانگھڑ

25

93%

01:07

9:45

ساہیوال

26

93%

01:11

9:48

قصور

27

93%

01:02

9:41

ملتان شریف

28

92%

01:05

9:44

پیر محل

29

92%

01:00

9:41

تونسہ

30

92%

12:46

9:26

کراچی

31

92%

01:01

9:41

کوٹ ادو

32

91%

12:51

9:29

جامشورو

33

91%

01:07

9:46

ڈجکوٹ

34

91%

01:07

9:46

فیصل آباد

35

91%

01:10

9:49

لاہور

36

91%

12:53

9:30

میرپورخاص

37

91%

01:09

9:47

ننکانہ صاحب

38

90%

12:49

09:28

ٹھٹھہ

39

90%

01:05

09:45

جھنگ

40

90%

01:08

09:48

خانقاہ ڈوگران

41

90%

01:09

9:48

شیخوپورہ

42

90%

01:10

09:49

کاموکے

43

90%

01:12

09:51

نارووال

44

80 تا 89 فیصد گرہن والے شہر

89%

01:08

9:48

حافظ آباد

45

89%

01:12

9:51

ظفروال

46

89%

01:09

09:49

قلعہ دیدار سنگھ

47

89%

01:10

9:50

گوجرانوالہ

48

89%

01:01

9:43

لیہ

49

88%

12:52

9:29

بدین

50

88%

12:42

09:31

چاغی

51

88%

12:53

9:30

خیرپور ، سندھ

52

88%

01:10

9:50

ڈسکہ

53

88%

01:05

9:46

سرگودھا

54

88%

01:11

9:51

سیالکوٹ

55

88%

12:50

9:35

کوئٹہ

56

87%

01:05

9:47

خوشاب

57

87%

01:10

9:51

گجرات

58

87%

01:08

9:49

منڈی بہاؤالدین

59

86%

01:05

9:47

بھلوال

60

86%

01:08

9:50

جہلم

61

86%

01:00

9:43

ڈیرہ اسماعیل خان

62

85%

01:08

9:50

نیو میرپور

63

84%

01:02

9:46

جڑانوالہ

64

84%

01:05

9:48

ملکوال

65

83%

01:02

09:47

کالاباغ

66

82%

01:06

9:50

اسلام آباد

67

82%

01:00

9:45

بنوں

68

82%

01:06

9:50

راولپنڈی

69

82%

01:02

09:46

کرک

70

81%

01:04

9:49

اٹک

71

81%

01:07

9:52

ایبٹ آباد

72

81%

01:05

09:50

واہ

73

80%

01:07

09:52

گڑھی حبیب اللہ

74

80%

01:07

9:52

مظفرآباد

75

80%

01:03

09:49

نوشہرہ

76

70 تا 79 فیصد گرہن والے شہر

79%

01:02

9:48

پشاور

77

79%

01:03

09:50

مردان

78

78%

01:05

9:52

تھاکوٹ

79

77%

01:04

09:51

مینگورہ

80

77%

01:05

09:52

شاہ پور

81

77%

01:04

9:51

شاہدرہ

82

75%

01:08

9:57

گلگت

83

دنیا کے دیگر ممالک میں لگنے والے سورج گرہن کے اوقات کار

نمبر

City

Country

Start

End

Percent

1

صنعاء

یمن

6:56

9:33

97

2

مسقط

عمان

8:15

11:29

97

3

دہلی

ہند

10:20

13:47

94

4

بریلی

ہند

10:25

13:55

91

5

دبئی

عرب امارات

8:15

11:12

86

6

کٹھمنڈو

نیپال

10:54

14:25

86

7

منیلا

فلپائن

15:01

17:32

86

8

دوحہ

قطر

7:13

10:02

80

9

خرطوم

سوڈان

5:57

8:15

76

10

منامہ

بحرین

7:14

10:01

75

11

کابل

افغانستان

9:16

12:26

75

12

کمپالا

یوگنڈا

Sunrise

8:58

71

13

مکہ شریف

عرب شریف

7:04

9:32

71

14

ڈھاکہ

بنگلہ دیش

11:23

14:52

70

15

ممبئی

ہند

10:01

13:28

62

16

مدینہ

عرب شریف

7:10

9:34

61

17

کویت

کویت

7:20

9:57

61

18

دوشنبہ

تاجکستان

9:55

12:53

60

19

نیروبی

کینیا

6:46

8:59

59

20

تاشقند

ازبکستان

10:02

12:52

52

21

بیجنگ

چین

14:34

16:57

49

22

تہران

ایران

9:05

11:38

48

23

ڈوڈوما

تنزانیہ

6:46

8:51

45

24

بغداد

عراق

7:28

9:50

45

25

سیول

کوریا

15:53

18:04

45

26

ابوجا

نائیجیریا

Sunrise

6:53

43

27

بینکاک

تھائی لینڈ

13:11

16:10

40

28

ٹوکیو

جاپان

16:11

18:04

36

29

قاہرہ

مصر

6:23

8:22

34

30

باکو

آذربائیجان

8:47

11:04

34

31

دمشق

شام

7:29

9:33

33

32

بندر سیری بیگوان

برونائی

15:10

17:24

28

33

ہرارے

زمبابوے

Sunrise

7:31

18

34

کولمبو

سری لنکا

10:29

13:20

17

35

انقرہ

ترکی

7:48

9:27

16

36

ایتھنز

یونان

7:49

9:11

11

37

طرابلس

لبنان

6:44

7:57

10

38

گیبرون

بوسٹوانا

Sunrise

7:20

5

39

صوفیہ

بلغاریہ

8:05

9:06

5

40

بوچریسٹ

رومانیہ

8:08

9:13

5

41

جوہانسبرگ

جنوبی افریقہ

Sunrise

7:13

2

42

مپوتو

موزمبیق

Sunrise

7:06

1