دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 مارچ 2020ء کو بدھ بازار نزد ہجویری شادی ہال، داتا نگر لاہور میں مدنی مذاکرہ اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل  امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی پھولوں سے فیض یاب ہونگے۔ اس اجتماع پاک میں خصوصی شرکت رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیگے۔


پچھلے دنوں مدنی چینل کے نعت خواں محمد عادل عطاری  کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جو ان دنوں کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔رکن شوریٰ حاجی محمد عماد عطاری نے اسپتال جاکر ان سے عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کے تحت 3 مارچ 2020ء کو جامع مسجد محمدی دادو کھوہ دریا خان میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی کسان اسلامی بھائی اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عشر کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے تحت 3مارچ2020ء بروز منگل  شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ملتان زون کے تمام نگران کابینہ اور تمام اراکین زون نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ زون نے ظاہر و باطن یکساں بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور 12 مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شفیق مدنی، رکن زون مجلس فیضان مدینہ)


دعوت اسلامی کے تحت 3مارچ 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ دُلے والا لیہ زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی مرکز جلد تعمیر کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوئی کشمور زون حیدرآباد ریجن  میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی چھٹی شریف کے سلسلے میں اجتماعِ ذکر و نعت کا سلسلہ ہوا۔ اجتماع میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوت نے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمد شعیب عطاری،مجلس رابطہ رکن سوئی کابینہ)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام5مارچ 2020ء بروز جمعرات  صبح 10:00بجے قومی کرکٹر محمد عامر کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ان کی رہائش گاہ(چنگا بنگیال گوجر خان) پر اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اجتماع میں زون قافلہ نگران شکیل احمد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور نگرانِ کابینہ گوجر خان نعتِ رسول پیش کریں گے۔ مقامی عاشقانِ رسول سے اجتماع میں شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔


کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج 04 مارچ2020ء کو بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِیْ فیضان اسلام مسجد3/84 خیابانِ سحر، لین 10، فیز 7، ڈی ایچ اے ڈیفنس کراچی، نورانی مسجد نشترا سکوائر ملیر میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، میمن مسجد میمن نگر15 اے گلزار ہجری میں رکن شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اورفیضانِ مدینہ کاہنہ نو فیروز پورمیں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بیان فرمائیں گے۔تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضانِ مدینہ کے تحت 27فروری2020ء بروز جمعرات خانیوال مین بزار مارکیٹ  میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن زون اسلامی بھائی نے رجب کے فضائل بیان کرتے ہوئے نفل روزوں کا اہتمام کرنےکا ذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: شفیق مدنی، رکن زون مجلس فیضان مدینہ)

دعوتِ اسلامی کی  مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 27 فروری 2020 بروز جمعرات چکوال جہلم زون میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں نگران زون حاجی محمد علی عطاری نے علم دین کے فضائل کے موضوع پر سنتوں بھر ابیان فرمایا، اجتماع کے بعد رجب المرجب یوم خواجہ غریب نواز کے عرس کے موقع پراسلام آباد ریجن کے مختلف شہروں(چکوال ، جہلم، پنڈدادنخان ، دینہ)کے عاشقانِ رسول کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں حاضری کےلیے روانگی سے قبل ریلوئے اسٹیشن پہنچ کر عاشقان رسول کی مدنی تربیتی فرمائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 2فروری2020ء بروز پیر شریف رحمانیہ مسجد  مزار والی یوسف گوٹھ سرجانی ٹاؤن سرجانی چورنگی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے بیان فرمایا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ نے اس موقع پر 12 مدنی کاموں، فیضانِ نماز کورس کرنے، قافلوں میں سفر کرنے اور 8 مارچ2020ء کو ہونے والےقافلہ اجتماع میں شرکت کرنےکے حوالے سے ترغیب دلائی۔ جس پر عاشقانِ رسول نے اجتماع میں شرکت کرنے اور ایک ماہ کے قافلے میں سفر کے لیے اپنے نام لکھوائے۔ رکنِ شوریٰ نے علاقے کا دورہ بھی فرمایا جس میں مقامی عاشقانِ رسول سے ملاقات اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:محمد ساجد علی عطاری، مجلس قافلہ کراچی ریجن)

دعوتِ اسلامی کے تحت 2فروری2020ء بروز پیر شریف  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11اسلام آباد میں دورہ حدیث شریف کے طلبائےکرام نے رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ نے طلبائےکرام کی تنظیمی و اخلاقی حوالے سے تربیت فرمائی اور ان میں تحائف بھی تقسیم کئے۔