22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
4 جون کی شب مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی
اظہر عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
Tue, 2 Jun , 2020
4 years ago
4جون 2020ء برو زجمعرات 9:30 بجے مدنی چینل
پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں خصوصی
بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری” محبت رسول کے تقاضے “ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات کو دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت کرنے والے
عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں لیکن
موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں
ہورہے، فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان
نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے ملاحظہ کرتے ہیں۔