لطیف آباد نمبر 12 حیدرآباد میں جامع مسجد فیضان
حلیمہ سعدیہ کا افتتاح کردیا گیا
الحمدللہ! دعوتِ اسلامی جہاں”مسجِد بھرو تحریک“
ہے وہاں”مسجِد بناؤ تحریک“ بھی ہے اور اسی سلسلے میں ایک مجلس بنام مجلس خدام
المساجد والمدارس قائم کی گئی ہے جو کہ
ملک و بیرون ملک مساجد و مدارس کی تعمیرات کراتی ہے۔ مجلس خدام المساجد کے تحت
سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر بارہ میں ایک مسجد کا افتتاح کیاگیا۔
اس موقع پر علاقہ مکین، دعوت اسلامی کے نگران کابینہ، ذمہ داران اور دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی
مسجد کا نام جامع مسجد فیضان حلیمہ سعدیہ رکھا
گیا ہے جس میں باقاعدہ پہلی عصر کی اذان دی گئی اور علاقہ مکینوں نے باجماعت نماز
ادا کی، نگران کابینہ امامت کی، علاقہ مکینوں
نے مسجد کے افتتاح پر خوشی کااظہار کیا۔
واضح رہے کہ مسجد کا اندرونی کام تقریباً تکمیل
کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ بیرون حصے پر تعمیرات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہےجس کے
بعد باہری حصے اور گنبد پر رنگ و روغن کا کام شروع کیاجائے گا۔
دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ دعوت
اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے پاکستان سطح کے ذمہ داران کوموجودہ صورتحال ملک و بیرون ملک اسپیشل افراد میں فیضان نماز
کورس اور عمومی اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی زبان میں مختلف کورسز کروانے کا ذہن دیا۔
دوسری جانب رکن شوری ٰ و نگران فیصل آباد ریجن حاجی رفیع العطاری نے پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے بذریعہ انٹرنیٹ ریجن کے زون، ڈویژن اور کابینہ نگران کو امیر
اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان کے مطابق اپنے گھروں میں اذان دینے کے علاوہ
رمضان المبارک میں مدنی عطیات اور عشر اکھٹا کرنے کے حوالےسے ترغیب دلائی۔
مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے تحت نیوکراچی کی شاہنواز بھٹو کالونی میں راشن اور کپڑوں کی تقسیم کا سلسلہ
تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک
دعوتِ اسلامی کے اسلامی بھائیوں کی طرف سے جس ہمدردی اور غمگساری کا مظاہرہ موجودہ
صورت حال میں کیا جارہا ہے اس نے واقعی اسلام کی روح کو تازہ کردیاہے۔ دعوتِ اسلامی
کی مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے تحت امداد و خیر خواہی سے شروع ہونے والا ہمدردی و
غمگساری کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
دعوت اسلامی کی مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے
تحت ساتویں روزے جمعۃ المبارک کو کراچی کے
علاقے نیوکراچی کی شاہنواز بھٹو کالونی میں
راشن اور کپڑوں کی تقسیم کا سلسلہ ہواجبکہ
اس علاقے میں افطار کے لئے لوگوں کو کھانے کے پیکٹ بھی دئیے گئے۔دوسری جانب رمضان
المبارک کی آٹھویں شب کو کراچی کے ہی ایک اور علاقے سرجانی ٹاؤن کے
نورالدین گوٹھ میں بھی امدادی سامان تقسیم کیاگیا جس میں کھانا اور کپڑے بھی شامل
تھے۔
شہر کراچی میں
گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع
کردیا، روزہ
داروں کو ہر ممکن احتیاط کی تاکید
شہر کراچی میں گرمی کی لہر جاری ہے محکمہ موسمیات
نے کراچی میں پانچ مئی سے آٹھ مئی کے دوران ہیٹ ویو کی پیشین گوئی کی ہے۔ طبی
ماہرین کے مطابق روزہ داروں کو اس موقع پر زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ گرمی کی شدید لہر اور روزے کے دوران دوپہر کے
وقت گھر سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں اگر نکلنا پڑے بھی تو سر ڈھانپ کر اور ہلکے کپڑوں کا استعمال کریں۔ ڈاکٹر فواد فاروق کا کہنا ہے کہ روزے کی حالت میں
کوشش کریں کہ دھوپ میں زیادہ نہ نکلیں اور جو افراد باہر دھوپ میں کام کرتے ہیں تو
وہ وقتاً فوقتاً چھائوں میں رہنے کی کوشش کریں کیونکہ جسم سے پسینہ خارج ہوا تو آپ کے جسم میں پانی کی کمی واقع ہونا
شروع ہوجائے گی۔
ڈاکٹر فواد فاروق کا مزید کہنا تھا کہ گھر میں موجود خواتین جو باورچی خانے میں کھانا
بنانے کی تیاری کررہی ہوتی ہیں وہ ایسی جگہ پر زیادہ نہ رہیں جہاں گرمی زیادہ ہو
تو تھوڑی تھوڑی دیر کیلئے ٹھنڈی جگہ پر رہیں
اور کوشش کریں کہ باورچی خانے میں یا گرم
جگہ پر زیادہ نہیں رہیں۔
اگر کوئی گرمی کا شکار ہو جائے تو متاثرہ شخص کو
فوری طور پر گرمی سے اے سی والے کمرے ، چھاؤں میں یا پنکھے والی جگہ پر لے جائیں۔اگر
اس کے کپڑے چست ہیں تو انھیں ڈھیلا کر دیا جائے اور برف کو پلاسٹک کے لفافوں یا
کپڑے میں ڈال کر جسم میں رکھا جائے اور اس کے جسم کے درجۂ حرارت کو کم کیا جائے
اور اگر وہ ہوش میں نہیں تو اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔
کتاب”اسلامی بیانات جلد 3“ دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی گئی ہے
دنیا بھر میں جس طرح اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کاسلسلہ ہوتا ہے
اسی طرح اسلامی بہنوں کے بھی ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے ، اِن اجتماعات میں
سنتوں بھرے بیانات کے ذریعے دین ِ اسلام کے احکامات عوام و خواص تک پہنچائے جاتے ہیں
اور اُ ن کو باعمل مسلمان بننے کا ذہن دیا جاتا ہے۔ سنّتوں بھرے بیانات کی اسی اہمیت
کے پیشِ نظر اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ نے ایک ذیلی
شعبہ ”بیاناتِ دعوتِ اسلامی“قائم کیاتاکہ بیانات میں مستند مواد، موثرترغیبات
اورزندگی بدل دینے والے جملے شامل کرکے نیکی کی دعوت کو نہایت عمدہ طریقے سے لوگوں
تک پہنچایا جاسکے۔
پاکستان میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کے بیانات کتابی صورت میں شائع کئے جاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں
رمضان المبارک تا ذوالحجہ الحرام 1441 کے بیانات کی کتاب بنام” اسلامی بیانات
جلد 3“ کی تحریر کا کام مکمل ہوچکا ہے اور دعوتِ اسلامی کے ویب سائٹ پر اپلوڈ
بھی کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ 1441 کے پہلے 8 ماہ کے بیانات اسلامی بیانات جلد 1 اور
جلد 2 کی صورت میں پہلے ہی شائع ہوچکے ہیں۔
مجلس المدینۃ العلمیہ کے محمد حامدعطاری مدنی نے اس کتاب کو تالیف کیا ہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کیا جاسکتا ہے۔
عوت اسلامی کے وفد کی سول سیکرٹریٹ پنجاب لاہورمیں وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات
دعوت اسلامی کے وفد نے سول سیکرٹریٹ پنجاب لاہورمیں وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات کی۔وفد نے وزیر قانون کوملک کی
موجودہ صورتحال میں دعوت اسلامی کی جانب امدادی سرگرمیوں اور تھیلیسیمیا اور دیگر
امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جس پر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے
وفد سے گفتگو میں دعوت اسلامی کی حالیہ کاوشوں کو سراہا اورامیر اہلسنت حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا
اپنی اور پنجاب حکومت کی جانب سے شکر یہ ادا کیا اور ان کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کے وفد نے وزیر قانون
پنجاب راجہ بشارت کوامیر اہلسنت کی تحریر
کردہ تصنیف فیضان رمضان بھی تحفے میں پیش کی۔
عوت اسلامی کے وفد کی سول سیکرٹریٹ پنجاب لاہورمیں وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات
دعوت اسلامی کے وفد نے سول سیکرٹریٹ پنجاب لاہورمیں وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات کی۔وفد نے وزیر قانون کوملک کی
موجودہ صورتحال میں دعوت اسلامی کی جانب امدادی سرگرمیوں اور تھیلیسیمیا اور دیگر
امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جس پر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے
وفد سے گفتگو میں دعوت اسلامی کی حالیہ کاوشوں کو سراہا اورامیر اہلسنت حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا
اپنی اور پنجاب حکومت کی جانب سے شکر یہ ادا کیا اور ان کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کے وفد نے وزیر قانون
پنجاب راجہ بشارت کوامیر اہلسنت کی تحریر
کردہ تصنیف فیضان رمضان بھی تحفے میں پیش کی۔
رکن شوریٰ حاجی رفیع العطاری کا فرید کوٹ پاکپتن
کی ایک مسجد و مدرسے کی جگہ کا دورہ
رکن شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے فرید کوٹ پاکپتن
کی ایک مسجد و مدرسے کی جگہ کا دورہ کیا اور قرب و جوار میں عشر کے سلسلے میں زمینداروں
سے ملاقاتیں بھی کیں۔ رکن شوریٰ نے زمینداروں کا ذہن بنایا کہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک کے
ساتھ عشر دے کر تعاون کریں جس پر انہوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
مجلس ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ کا ویڈیولنک
مدنی مشورہ، رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری کے مدنی پھول
پچھلے دنوں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے
مجلس ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ کی بذریعہ ویڈیولنک مدنی مشورہ کیا جس میں
پاکستان سمیت یوکے،یورپ،عرب شریف،امریکہ،ساؤتھ افریقہ،انڈونیشیا اوردیگرکئی ملکوں
کے ذمہ داران نے شرکت کی نیزرکن شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے فیضان مدینہ
آفندی ٹاؤن حیدر آباد سے بذریعہ انٹرنیٹ
شہر کابینہ کے ذیلی سطح اور زون ذمہ داران کو ماہ رمضان المبارک میں خوب عبادت
کرنے اور عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کیلئے مدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب
دی۔
مدنی چینل کے ناظرین ملک و بیرون ملک دعوت اسلامی
کے تحت لوگوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں بھی اسلامی بھائی دن رات راشن کی پیکنگ
اور پھر مختلف علاقوں میں گھر گھر پہنچانے میں مصروف ہیں۔پچھلے دنوں شوبز سے
وابستہ عرفان ملک اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر مدثر علی نے فیضان مدینہ سے متصل
گودام کا دورہ کیا اور دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار
بھی کیا۔
عاشقان رسول کی عالمی مدنی تحریک دعوت اسلامی
اپنے 107 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے ملک و بیرون ملک میں دھومیں مچا رہی ہے اور
الحمدللہ نیکیوں کو سمیٹنے کا ماہ کچھ ہی گھنٹوں کے فاصلے پر ہے، آپ کی دعوت
اسلامی نے اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنیں کیلئے عاشقان رسول کیلئے
مفت آن لائن کورسز کا آغاز کردیا ہے۔ دعوت اسلامی کا ایک بہت ہی پیارا شعبہ مجلس
مدرسۃ المدینہ آن لائن جو گھر بیٹھے اسلامی بھائیوں و اسلامی بہنوں کو ان کے پسندیدہ
وقت میں دین متین کی تعلیمات سے روشناس کرارہا ہے۔
مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے ذمہ دار اسلامی
بھائی کا کہنا تھا کہ 24 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے سے چار بجے
تک فیضان نماز کورس، 4 بجے سے 5 بجے تک زکوٰۃ کورس اور 25 اپریل 2 بجے سے تین بجے
تک اسلامی بہنوں کیلئے نماز کے احکام کورس روزانہ کی بنیاد پر مکمل مفت کروایا جائے گا۔
آپ یہ تمام کورسز کرسکتے ہیں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے فیس بک پیج onlinemadrasatulmadina سے۔ لہٰذا آپ بھی یہ کورسز کریں
اور اپنے حلقہ احباب کو بھی اس کی ترغیب دلا ئیں اور اس پیج کو لائیک اور شیئر کیجئے۔
و
اضح رہے کہ مجلس مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ
آن لائن ملک و بیرون ملک اسلامی بھائی و اسلامی بہنوں اوربچوں کو ناظرہ قرآن
پاک، حفظ قرآن پاک، درس نظامی کے ساتھ تقریبا 32 مختلف آن لائن کورسز میں قرآن
و سنت کی تعلیمات سے روشناس کروا رہی ہے۔ اور اس میں داخلہ لینے کے لیے ، آپ مدرسۃ
المدینہ آن لائن کی ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ قرآن ٹیچر ڈاٹ نیٹ پر جائیں یا
پھر یو اے این نمبر 03139292992 پر کال کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کا حسن کالونی منڈی
وار برٹن زیر تعمیر جامع مسجد فیضان غوث اعظم کا دورہ
پنجاب کے شہر منڈی وار برٹن کے علاقے حسن کالونی
میں دعوت اسلامی کے تحت جامع مسجد فیضان غوث اعظم کی تعمیرات کا سلسلہ ہے۔ دعوت اسلامی
کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اس
مسجد کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو مسجد کی جلد
تعمیر کے حوالے سے مدنی پھول بھی دئیے۔
Dawateislami