پنجاب کے شہر منڈی وار برٹن کے علاقے حسن کالونی میں دعوت اسلامی کے تحت جامع مسجد فیضان غوث اعظم کی تعمیرات کا سلسلہ ہے۔ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اس مسجد کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو مسجد کی جلد تعمیر کے حوالے سے مدنی پھول بھی دئیے۔