دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی غرض سے مبلغینِ
دعوتِ اسلامی وقتاً فوقتاً شہر شہر،گاؤں گاؤں اور ملک و بیرونِ ملک سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری 3 مارچ2020ء بروز منگل کو وہاڑی کے جدول پر ہونگے جہاں ان کےمختلف کالجز میں سنّتوں بھرے بیانات کا سلسلہ ہوگا۔ بیانات کے شیڈول درج
ذیل ہیں:
Comsatsیونیورسٹی
وہاڑی کیمپس |
09:30 am |
Aspire کالج وہاڑی کیمپس |
11:30 am |
چیمبر آف
کامرس وہاڑی |
12:30 pm |
D.H.Q ہسپتال وہاڑی |
02:30 pm |
لانڈھی کی جامع مسجد ربانی میں عرسِ خواجہ غریب
نواز کے سلسلے میں اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے
لانڈھی کی جامع مسجد ربانی میں عرسِ خواجہ غریب نواز کے سلسلے میں اجتماعِ ذکر و
نعت کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں عاشقانِ اولیاء نے شرکت کی۔ اس
موقع پر ابو البنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی نے سیرتِ خواجہ غریب نواز کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے تعلیماتِ خواجہ غریب نواز کو زندگی میں نافذ کرنے
کا ذہن دیا اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ کئی
عاشقانِ رسول نے راہِ خدا میں سفر کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
8مارچ کو لاہور میں تقسیم اسناد اجتماع ہوگا، خصوصی بیان حاجی یعفور رضا عطاری
فرمائیں گے
عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 8
مارچ 2020ء بروز اتوار گلشن راوی فٹ بال گراؤنڈ لاہور میں تقسیم اسناد کے سلسلے
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔ اس اجتماع میں خصوصی بیان مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیں گے۔ اجتماع کے اختتام پرسال 2019ء میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ
کو اسناد دی جائے گی۔ اجتماع کا آغاز صبح
10:00 بجے ہوگا۔
کالم لکھنے کے شوقین افراد کے لئے خوشی کی خبر!ماہنامہ فیضانِ مدینہ دے رہا ہے آپ
کو زبردست موقع
بعض افراد کالمز اور
مضامین لکھنے کے شوقین ہوتے ہیں اور ہر لکھاری کی یہ دلی تمنا بھی ہوتی ہے
کہ میرا مضمون کسی میگزین کی زینت بنے یا
کسی بڑی ویب سائٹ پر جھلملارہا ہو۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ آپ کو یہ سنہری موقع فراہم کررہا ہے ۔ وہ اس طرح کہ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ میں ایک نیا سلسلہ ”نئے لکھاری“ کے نام سے شروع کیا گیا ہے جس میں جامعۃ المدینہ کے مدرسین و مدرسات اور طلبہ و
طالبات اپنے مضامین لکھ کر ماہنامہ کی میل آئی ڈی پر میل کرسکتے ہیں۔ جن
تین لکھاریوں کا مضمون ٹاپ پر ہوگا ان کے مضامین ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں شائع
کئے جائیں گے جبکہ باقی موصول ہونے والے مضامین دعوتِ اسلامی کی آفیشل نیوز ویب سائٹ ”دعوتِ
اسلامی کے شب و روز“پر اپلوڈ کئے جائیں گے۔
گزشتہ ماہ (جمادیٰ
الثانی میں)مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو 65 رائٹرز نے مضامین لکھ کر بھیجے جن میں ٹاپ تھری اسلامی بھائیوں (محمد فیضان چشتی عطاری،متعلم درجہ خامسہ جامعۃ المدینہ پاکپتن شریف،بابر عارف
عطاری بن ڈاکٹر محمد عارف، متعلم درجہ خامسہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی اور محمد اسامہ عطاری بن غلام یاسین، درجہ سادسہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی)کے مضامین ماہنامہ فیضانِ مدینہ
میں شائع کئے گئے جبکہ باقی اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے مضامین دعوتِ اسلامی کی نیوز ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے۔جن
کے مضامین ماہنامہ میں شائع ہوئے
انہیں بطورِ انعام مدنی چیک بھی پیش کئے گئے۔
واضح رہے! یہ خاص سلسلہ (نئے لکھاری)جامعات المدینہ کے اسٹوڈنٹس کی
تحریری صلاحیت کو بہتر سے بہترکرنے کےلیے شروع
کیا گیا ہے جس کے لیے موضوعات ہر ماہ جامعات المدینہ میں پہنچا دئیے جاتے ہیں۔ ذمہ دار اسلامی بھائی جامعات المدینہ میں جاکر اسٹوڈنٹس کو تحریر کے
حوالے سے اہم نکات بھی دے رہے ہیں۔
خوش اخلاقی کے موضوع پر مشتمل مضامین کو پڑھنے کےلیے نیچے
دئیے گئے لنک پر کلک کیجیے
تقویٰ و پرہیزگاری کیسے حاصل ہو؟ کے موضوع پر مشتمل مضامین
کو پڑھنے کےلیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجیے
تلاوت قراٰن کے فضائل کے موضوع پر مشتمل مضامین کو پڑھنے
کےلیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجیے
رکن شوریٰ حاجی شاہد عطاری کی عاشقانِ رسول کے ساتھ سحری اور تہجد کی جماعت میں
شرکت
گزشتہ رات مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں
رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول کے ساتھ سحری
اور تہجد کی جماعت میں شرکت فرمائی۔ رکنِ شوریٰ نے عاشقان رسول کو فیضانِ خواجہ غریب نواز اجتماع میں شرکت کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر
عاشقانِ رسول نے مختلف علاقوں سے گاڑیوں کی صورت میں آنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:سید معاذالرحمن، رکن زون مجلس مدنی مذاکرہ)
25فروری 2020ءبروز منگل رکن شوریٰ حاجی فضیل
رضا عطاری نے کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
کادورہ کیا جہاں تلاوت و نعت شریف کے بعد
رکن شوریٰ نے سنتوں بهرا بیان فرمایا اس
موقع پر ڈاکٹر علی ورسیانی ، ڈاکٹرپروفیسر عارف زبیر(وائس چانسلر)، ڈاکٹر ساجد جہانگیر(یونیورسٹی رجسٹرار)، سر افتخار، سر زاہد اور سر نور سمیت بڑی تعداد میں اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ نےاختتام پر یونیورسٹی
کے مختلف اساتذہ و طلبہ سے ملاقاتیں بھی
کیں ۔(رپورٹ:سہیل عطاری، مدنی انعامات آفس ذمہ دار)
مرکزی
جامع مسجد حضرت شاہ محمد مقیم حجرہ شاہ مقیم
بصیر پور میں سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت
23فروری2020ء بروز اتوار مرکزی جامع مسجد
حضرت شاہ محمد مقیم رحمۃ اللہ علیہ حجرہ شاہ مقیم بصیر پور میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔ اجتماع میں
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس
مدنی کورسز و اعتکاف محمد طارق عطاری نے نماز کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے
شرکا کو اپنی نمازیں درست کرنے کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونےاورپابندی کے ساتھ
نمازوں کی ادائیگی کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف )
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام گوجرانوالہ کی ہول سیل سینیٹری مارکیٹ اور وزیر آباد میں مدنی حلقوں کا اہتمام کیا
گیا۔ مدنی حلقوں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن
یوکے سید فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے جبکہ ساروکی
وزیرآباد میں نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کو دیئے
گئے زمین کا دورہ کا وزٹ کیااور دعائے خیر
کی۔
گزشتہ دنوں Superior College رحیم یار خان میں کالج کے طلبہ کے لئے اجتماع کا اہتمام کیا گیا
جس میں بڑی تعداد میں اسٹوڈنٹس نے شرکت
کی، اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے ان کی تعلیمی و
اخلاقی جہتوں سے تربیت فرمائی اور کالج کے پرنسپل سے خصوصی ملاقات کا سلسلہ بھی
ہوا۔
شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے زیرِ انتظام Central College Of Pharmacy And Health
Sciences رحیم یار
خان میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا ۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں کالج کے اساتذہ
و طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے
شرکائے اجتماع کو تربیت کے مدنی پھول دیئے۔
نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری کی
پاکستان میں مختلف مدنی کام
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں
ایک ٹائل فیکٹری میں مدنی حلقہ لگایا گیاجس میں نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل
رضا عطاری نےاسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز منجاب غلہ منڈی گکھڑمیں حکیم محمد عمر
سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے
مغفرت کی جبکہ سکھر سندھ میں نگرانِ
برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ کپڑے کی
نئی دکان کا دورہ کیا اور دعائے برکت کی اور رحیم یار خان میں مرحوم بشیر احمد
مرحوم کی قبر پر آکر فاتحہ خوانی و دعائے
مغفرت کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں نگرانِ برمنگھم ریجن
یوکے سید فضیل رضا عطاری نے خصوصی شرکت فرماکر ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔