پچھلے دنوں  ریجن نگران رکن شوریٰ حاجی امین عطاری نے بعد نماز فجر مدنی حلقہ لگایا جس میں کورنگی کابینہ سے شعبہ تعلیم کے اسلامی بھائیوں نے بالخصوص شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مدنی حلقے میں رکن شوریٰ نے بعد فجر مدنی حلقے کے جدول کے مطابق (تلاوت ترجمہ و تفسیر، شجرہ عطاریہ ، استغفار کے مدنی پھول ،مدنی کاموں کی ترغیب ، اوراد و وظائف ، مدنی عطیات ، اشراق و چاشت) کے حوالے سے بھی مدنی پھول عطا فرمائے۔