گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں دعائے صحت و غمخواری
اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔اجتماع میں ذمہ داران اور بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت
حاصل کی۔اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے خصوصی بیان
فرمایا۔ اختتام پر خصوصی دعا و ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔
ریجنل پولیس پبلک ریلیشنز افسر اور مشتاق بھٹہ سے ان کے دفتر میں ملاقات
گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں نگرانِ برمنگھم ریجن
یوکے سید فضیل رضاعطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ ریجنل پولیس پبلک ریلیشنز افسر اور مشتاق بھٹہ) ضلع
گوجرانوالہ(C.P.O سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت اور مدنی مرکز کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت
کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اجتماع میں نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری
بھی شریک تھے۔
دعوت اسلامی مختلف ذرائع کے ساتھ ساتھ تعلیمی
اداروں (جامعۃ المدینہ ، مدرسۃ
المدینہ ، دارالمدینہ ) کے ذریعے
بھی دنیا بھر میں دین اسلام کی ترویج و
اشاعت میں مصروف ہے اور وقتا فوقتا دنیا بھر میں تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی
جارہی ہے ۔
اسی سلسلے میں 27 فروری 2020ء بروز جمعرات مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ننکانہ پنجاب میں مدرسۃ
المدینہ للبنات فیضان سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کا افتتاح کیا اور
اس کی کامیابی کے لئے بارگاہ رب العزت میں
دعائیں کیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس مدرسۃ المدینہ میں داخلے کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔
دعوت اسلامی کے تحت 27 فروری 2020ء کو دادو سندھ میں مدنی مذاکرہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس
میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی اور امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے حکمت بھرے مدنی پھولوں سے فیض یاب ہوئے۔
اجتماع کے بعد رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے تحت 27 فروری 2020ء بروز جمعرات
مدنی مرکز فیضان مدینہ پرانہ بورڈ آفس سندھ سمال انڈسٹریز لاڑکانہ میں ہفتہ وار
اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان
رسول نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”خرچ کریں تو ایسے کریں“ کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔
دعوت اسلامی کے تحت 27 فروری 2020ء کو سمباران ہوٹل لاڑکانہ سندھ میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے” بہترین کاروبار“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
شاہ پور صدر میں ڈویژن نگران محمد عامر رضا عطاری
کے والد کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام
25فروری2020ء بروز منگل سرگودھا زون ڈویژن
شاہ پور صدر میں ڈویژن نگران محمد عامر رضا عطاری کے والد مرحوم کے لئے ایصالِ
ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا ۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے والدین کی عظمت کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے والدین کو راضی رکھنے اور ان کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:بلال رضا عطاری )
دعوت اسلامی کے تحت یکم رجب المرجب 1441ھ کو
پاکستان بھر میں سحری اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ۔ مبلغین دعوت اسلامی نے سنتوں
بھرےبیانات کئے ۔
تفصیلات کے مطابق: کراچی ریجن میں96 مقامات پر،
حیدر آباد میں 30 مقامات پر،ملتان ریجن میں 13 مقامات پر،فیصل آباد میں 257 مقامات
پر اور لاہور ریجن میں 747 مقامات پرمنعقد ہوئے جن میں کم وبیش11ہزار 162 اسلامی
بھائی نے شرکت کی۔
دعوت
اسلامی کے تحت یکم رجب المرجب 1441ھ کو لاہور ریجن (شمالی، جنوبی،گوجرانوالہ، ڈیرہ اسماعیل خان،پشاور،
ہزارہ، گلگت)میں 747 مقامات پر
سحری اجتماعات کا انعقا د کیا گیا جن میں کم و بیش 7 ہزار 24 اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔ مبلغین دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 6 رجب المرجب
1441ھ تک سحری اجتماعات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے 26 فروری 2020ء کو مدرسۃ المدینہ اقبال ایونیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ نے مدرسۃ
المدینہ کے ناظم اور مدرسین سے ملاقات کی اور تعلیمی وتنظیمی
کارکردگی کا جائزہ لیا۔ دورے کے بعد رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے
سابق آئی پنجاب حاجی حبیب الرحمن سے
ملاقات کی اور مختلف امور پر تبالہ خیال کیا۔
26فروری 2020ء کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے جامعۃ المدینہ چنیوٹ کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا
گیا جس میں انہوں نےجامعہ کے طلبہ کی تربیت فرمائی اور رمضان المبارک 1441ھ میں
اعتکاف کرنے اور عشر جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس وقت جامعۃ المدینہ چنیوٹ میں 110
طلبہ علمِ دین حاصل کررہے ہیں جبکہ جامعۃ المدینہ میں اولی ٰسے لے کر سادسہ تک کے
درجات موجود ہیں۔