پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے شادمان ٹاؤن میں تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو خون فراہم کرنے والی این جی او سندس فاؤنڈیشن میں زیرعلاج تھیلیسیمیا کے مریض افراد میں جہاں دعوت اسلامی نے خون کی فراہمی کو یقینی بنایا وہاں ان میں نقد رقم کی تقسیم کا سلسلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضاعطاری، پاکستان ٹریڈرز الائنس کے سینئر نائب چیئرمین ملک محمد خالد، انجمن تاجران ہال روڈ کے صدر بابر محمود، چمبر آف کامرس کےممبران اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں اور انہوں نے دعوت اسلامی کے دیگر مدنی کاموں کے ساتھ ساتھ امدادی   کاموں کو سراہتے ہوئے مدنی چینل کو تاثرات دئیے۔

اس موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے صدرغلام یاسین نے دعوت اسلامی اور امیر اہلسنت کاشکریہ ادا کیا جبکہ رکن شوریٰ حاجی یعفوررضاعطاری نے بھی دیگر مخیر حضرات سے امت کی خیرخواہی کی اپیل کی۔

ادھر پنجاب کے شہر سرگودھا میں کرونا ریلیف ویلفیئر کے تحت راشن تقسیم کا سلسلہ ہوا دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے راشن کے پیکٹ بنائے اور اسے گھر گھر تقسیم کیا گیا۔