دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں فصلوں کے عشر جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سندھ کے شہر تھانہ بولا خان، ٹھٹھہ اور ساکرو میں بن قاسم زون کے نگران اور دیگر ذمہ داران نے کسانوں اور زمینداروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں عشر دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔ ہاتھوں ہاتھ عشر اور عطیات جمع کرنے کا سلسلہ بھی ہوا۔ کسانوں اور زمینداروں نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔

ادھر پنجاب کے شہر جڑانوالہ کے اطراف سید والا صوفی دی کوٹھی اور کوٹ فاضل میں رکن شوریٰ حاجی جنید مدنی نے زمینداروں اور کسانوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنا عشر دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں میں عشر کے فضائل اور دیگر موضوع پر بیانات بھی کئے۔اس موقع پر کسانوں اور زمینداروں نے اپنا عشر دعوت اسلامی کودینے کی نیتیں کیں اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔

رکن شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پنجاب کے شہر بصیر پور کے اطراف میں عشر کے حوالے سے زمینداروں سے ملاقاتیں کیں اور عشر کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے انہیں اپنا عشر دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔

نگران گوجرانوالہ زون نے حافظ آباد کے مختلف اطراف گاؤں میں کسانوں اور زمینداروں سے ملاقات کیں اور انہیں عشر کے فضائل بتاتے ہوئے اپنا عشر دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔ نگران گوجرانوالہ زون نے نگران کابینہ و عشر کے ذمہ داران کے ہمراہ علی پورچٹھہ کے اطراف گاؤں میں کسانوں اور کاشتکاروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سےبتایا اور اپنا عشر دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر ان اسلامی بھائیوں عشر دعوت اسلامی کو دینے کی نیتیں کیں۔