دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن  حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے سن سٹی میں دعوت اسلامی کے تحت زیر تعمیر مسجد کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

دوسری جانب رکن شوریٰ اور دیگر ذمہ داران نے سورج کنڈ روڈ کی جامع مسجد فاطمۃالزہرا کا دورہ بھی فرمایا۔ نگران کابینہ نے رکن شوریٰ کو مساجد کی تعمیرات کے حوالے بریف کیا۔ رکن شوریٰ نے مساجد کی جلد تعمیر اور آباد کاری کے لئے دعا فرمائی اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔