تھلیسیمیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں مبتلا ننھے بچوں کو ہفتے دو ہفتے میں لازمی خون کی ضرورت پیش آتی ہے اور نہ ملنے پر ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے  حالیہ لاک ڈاؤن میں جہاں کاروباری و دیگر روزمرہ کاموں میں تعطل آیا ہے وہیں تھیلیسیمیا و دیگر خون کی بیماریوں مبتلا افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

موجودہ حالات میں امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی نے خون کی بیماری میں مبتلا مریضوں کا درد محسوس کرتے ہوئے عاشقان رسول سے اپیل کی اور خون کے عطیات دینے کی ترغیب دلائی جس پر ہزاروں افراد نے خون کا عطیہ دیا۔ تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ننھے پھولوں نے امیر اہلسنت اور دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔

پی ڈی آر ٹی یکنیشن عدیل کا کہنا تھا کہ ایک خون کی بوتل تھیلیسیما کےتین مریضوں کو لگتی ہیں، مریض کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہفتے میں ایک بار اور دو بار بھی خون لگتا ہے، دعوت اسلامی جس طرح خون کی کمی کو پورا کررہی ہے اس کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تھیلیسیما کے مرض میں مبتلا بچے کے بھائی کا کہنا تھا کہ میں امیر اہلسنت کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خون کے عطیات دیں تاکہ قیمتی جانیں بچ سکے۔

واضح رہے کہ عاشقان رسول کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں بلڈ کیمپ لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک الحمدللہ ساڑھے تیرہ ہزار سے زائد خون کی بوتلیں جمع ہوچکی ہیں۔