26 فروری 2020ء  بروز بدھ دعوت اسلامی کے تحت حیدر آباد میں واقع دربار عالی حضرت سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہ پر سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”میرا خواجہ عطائے رسول ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ 


سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں سنتوں بھرا اجتماع

مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کا سنتوں بھرا بیان

تفصیلات:

26فروری 2020ء بروز بدھ دعوت اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے چیئرمین ڈاکٹر پروفیسر محمد اسماعیل اور دیگر پروفیسرز، ٹیچرز، اسٹوڈنٹس،یونیورسٹی کے عملے ، نگران زون اور مجلس شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مذہبی اسکالر اور مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو اچھے دوست اور اچھے ماحول سے وابستہ ہونے اور اپنے آخرت کو سنوارنے کا ذہن دیتے ہوئے فرمایا کہ ایسے دوست میرے کس کام کے جو دنیا میں بھی میرے کام نہ آئے اور مرنے کے بعد میری قبر پر آکر فاتحہ بھی نہ پڑھ سکے، رکن شوریٰ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے دوست بنانے چاہیئے کہ مرنے کے بعد سنت کے مطابق غسل دیں،کفن دیں، جنازہ پڑھیں، قبر میں اتاریں اور نمازیں پڑھ پڑھ کر ایصال ثواب کریں۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، قافلے میں سفر کرنے اور مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتب کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر صلاۃو سلام کا سلسلہ ہوا ۔ یونیور سٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اسماعیل نے مجلس شعبۂ تعلیم کے اس کاوش کو خوب سراہا اور آئندہ بھی اس طرح کے اجتماعات کروانے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شورکوٹ سٹی پنجاب میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ڈویژن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران جھنگ زون حاجی محمد سلیم عطاری نےقافلوں کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بھائیوں کو راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں خود بھی سفر کرنے اور عاشقانِ رسول پر کوششیں کرکے قافلوں میں سفر کروانے کا ذہن دیا نیز پنجاب میں ہونے والےقافلہ اجتماع کی تیاری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ یاد رہے! اجتماع میں رکنِ شوری ٰحاجی رفیع العطاری خصوصی شرکت فرمائیں گے۔(رپورٹ:محمد ارسلان عطاری، رکن کابینہ نشرو اشاعت شورکوٹ کابینہ)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام 25 فروری2020ء بروز منگل  چک دولت ڈویژن، جہلم کینٹ اور نتھوالہ ڈویژن میں مدنی مشوروں کا سلسلہ۔ مدنی مشورے میں متعلقہ علاقوں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ زون نے ذمہ داران کو مسجد درس مضبوط کرنے اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:عابد عطاری، مجلس ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سیالکوٹ زون)


24فروری2020ء بروزپیر شریف   دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام نگران جہلم چکوال زون نے دینہ میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے پلاٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع انہوں نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی اور انہیں مدنی پھول دیئےاس موقع پر دینہ کے ڈویژن نگران بھی ساتھ تھے نیز انہوں نے نکودر ڈویژن کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں مسجد درس اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی۔(رپورٹ:عابد عطاری، مجلس ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سیالکوٹ زون)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے خیرخواہ (خادم)محمد ندیم عطاری ولد عبدالغفور کا 26 فروری بروز بدھ کراچی میں رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 26 فروری کو مدنی مذاکرے کے بعد ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ کی امامت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین عطاری نے کی۔ ندیم عطاری کے ساتھیوں کا کہنا ہےکہ ندیم کو کوئی بیماری نہیں تھی، رات کو سونے کے لئے لیٹے تو اچانک طبیعت خراب ہوگئی، فوراً ایمبولنس کو بلایا گیا لیکن راستے میں دَم توڑ گئے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دل کا اٹیک محمد ندیم کے انتقال کا باعث بنا۔نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد محمد ندیم کی میت ان کے آبائی گاؤں تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ روانہ کردی گئی جہاں تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی اور مجلس دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے اراکین مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اٰمین


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت چھتہ بخشہ جھنگ میں 29 فروری 2020ء کومدرسۃ المدینہ للبنین چھتہ کے افتتاح کے سلسلے میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے ۔مقامی اسلامی بھائیوں سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ اس اجتماع پاک کا آغاز دوپہر 1 بجے ہوگا۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع العطاری یکم مارچ 2020ء سے ایک ماہ کے قافلے میں روانہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق: یکم تاریخ کو جھنگ، 3،2اور 4 تاریخ کو بھکر،6،5اور 7 تاریخ کو میانوالی، 9،8اور 10 تاریخ کو سرگودھا، 12،11اور 13 تاریخ کو اوکاڑہ، 21،20 اور 22 تاریخ کو ساہیوال اور 23 تا 31 تاریخ کو فیصل آباد میں عاشقان رسول کے ساتھ سفر کرینگے۔ قافلے میں ذمہ داران کا مشورہ، مدنی حلقے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں بیانات ، شخصیات سے ملاقاتیں اور دیگر مدنی کام ان کے جدول میں شامل ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 6مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو شمالی زون لاہور میں 26دن کا رہائشی معلم مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہو رہا ہے۔

مجلس کی جانب سے کورس میں شرکت کرنے والوں کے لئے مقرر کی گئی شرائط:

٭ناظرہ قراٰن آتا ہو

٭قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو

٭ لاہور کا رہائشی ہو

٭ڈویژن نگران کا تصدیق نامہ ہو

یاد رہے! کورس میں داخلے سے پہلے انٹری ٹیسٹ ہوگا جس میں اچھے نمبروں سے کامیاب ہونے والے ہی کورس میں شرکت کرسکیں گے۔

برائے رابطہ:03244026706

آج بروزبدھ یکم رجب المرجب کو رکن شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور  میں فجر کی نماز کے بعد عاشقانِ رسول کے مدنی حلقے میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے 25 فروری2020ء بروز  منگل بعد نمازِ عشاء مبلغ ِدعوتِ اسلامی رئیس عطاری کے والد شوکت علی کی نماز جنازہ لاہور کے علاقہ داتا نگر بادامی باغ میں ادا فرمائی۔ نمازِ جنازہ میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران و اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پشاور زون میں مدرس کورس جاری ہے۔ کورس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول شرکت کر رہے ہیں جہاں ان کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پشاور کابینہ کے نگران محمد حسن عطاری نے کورس کے شرکا کی 12 مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت فرمائی۔