دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پشاور زون میں مدرس
کورس جاری ہے۔ کورس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول شرکت کر رہے ہیں جہاں ان کی
تربیت کا سلسلہ جاری ہے اس دوارن کورس کے شرکا نے مختلف مدنی کام(علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ، درس و بیان)
کرنے کی سعادت حاصل کی۔
26فروری 2020ء کو دعوت اسلامی کے مرکزی جامعۃ المدینہ فیصل آباد میں رکن شوری
حاجی محمد رفیع العطاری کی آ مد ہوئی۔اس موقع پر سنتوں بھرااجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں رکن شوریٰ نے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
مختلف امور پر مدنی پھول پیش کئے۔ اس وقت مرکزی جامعۃ المدینہ جڑانوالہ
میں402 طلبہ علمِ دین حاصل کررہے ہیں جبکہ
جامعۃ المدینہ میں اولی ٰسے لے کر دورہ
حدیث اور تخصص کے درجات موجود ہیں۔
دعوت اسلامی کا ادارہ جامعۃ
المدینہ عارف والا میں 25 فروری 2020ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے سنتوں
بھرا بیان کیااور طلبہ کو مدنی کام کرنے، ماہ رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے اور
عشر جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس وقت جامعۃ المدینہ عارف والا میں 90 طلبہ علمِ دین
حاصل کررہے ہیں جبکہ جامعۃ المدینہ میں اولی ٰسے لے کر سادسہ تک کے درجات موجود
ہیں۔
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 24 فروری 2020ء کومونگی بنگلہ کی
جامع مسجد گلزار مدینہ میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کسان اور دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے” زکوۃ دینے“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
زکوۃ ادا کرنے ترغیب دلائی۔
25 فروری 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع العطاری نے جامعۃ المدینہ جڑانوالہ کا وزٹ کیا۔ اس
موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام
نے شرکت کی۔ رکن شوری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو مدنی کام کرنے، ماہ رمضان
میں اعتکاف کرنے اور عشر جمع کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔ اس وقت جامعۃ المدینہ
جڑانوالہ میں 280 طلبہ علمِ دین حاصل
کررہے ہیں جبکہ جامعۃ المدینہ میں اولی ٰسے لے کر سادسہ تک کے درجات موجود ہیں۔
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
میں 25 فروری 2020ء کو پاکستان کارکردگی آفس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطا کردہ مدنی پھول ” عمر میں کم ازکم ایک بار 12 ماہ
کے قافلے میں سفر کریں“ پیش کرتے ہوئے شرکا کو 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی
ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے زیر اہتمام ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی تشہیر اور اس میں جاری
تحریری مقابلے کی ترغیب کے سلسلے میں ماہنامہ فیضان مدینہ کے ایڈیٹر(ناظم) راشد علی عطاری مدنی
کا جامعات المدینہ للبنین کا جدول جاری ہے۔ اسی دوران24فروری2020ء بروز پیر تین
مقامات پر جدول کا سلسلہ ہوا ۔
شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام ہونے والے تربیتی نشست میں عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی تشریف لائے ہوئے تمام اساتذہ و ناظمین کے درمیان پریزنٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش
1000 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اسی طرح جامعۃ المدینہ فیضان ابو حنیفہ میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی تشہیر کے حوالے سے پریزنٹیشن
کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً 50 طلبۂ
کرام نے شرکت کی۔
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس جامعات المدینہ اور کراچی ریجن کے ناظمین کے درمیان بھی
ماہنامہ فیضان مدینہ کی تشہیر کے حوالے سے پریزنٹیشن کا اہتمام ہوا۔
ان تمام مقامات پر ماہنامہ فیضان مدینہ کے ایڈیٹر (ناظم) راشد علی عطاری مدنی
نے تحریر کیسے لکھی جائے اس کے بارے میں نکات دئیےنیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ
کروانے اور تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد جاوید عطاری مدنی،شعبہ تَشہیر ماہنامہ فیضان
مدینہ)
دعوت اسلامی کا ادارہ جامعۃ المدینہ پاکپتن میں 24 فروری 2020ء کو مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ رکن شوری حاجی
محمد رفیع العطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو نئے داخلے کروانے، عشر جمع
کرنے اور رمضان المبارک 1441ھ میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! آج رات 25 فروری 2020ء بمطابق یکم رجب المرجب
1441ھ سے مدنی مذاکرے کا سلسلہ شروع ہونے جارہاہے جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے عاشقان رسول وقتاً فوقتا عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی آکر جبکہ دیگر شہروں میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کرینگے۔ امیر اہل سنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس مدنی مذاکرے
عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات سے جوابات ارشاد فرمائینگے۔
اسی سلسلے میں آج رات میراں حسین زنجانی کابینہ ڈویژن شاب باغ عامر روڈ چوہدری
شادی ہال لاہور میں مدنی مذاکرہ اجتماع
ہوگا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی خصوصی شرکت فرمائینگے جبکہ عاشقان رسول بذریعہ O.B.VANبراہ
راست مدنی چینل پر شرکت کرنے کی سعادت
حاصل کرینگے۔
یادرہے کہ! یکم رجب سے شروع ہونے والا مدنی مذاکروں کا یہ سلسلہ حضرت خواجہ غریب نواز
رحمۃ اللہ علیہ کی چھٹی کی نسبت سے 6 رجب المرجب تک جاری رہے گا۔
دعوت
اسلامی کے تحت 23 فروری 2020ء کو ابراہیم حیدری کورنگی میں جامع مسجد فیضان سیدہ
فاطمۃ الزہرا رضی
اللہ عنہا کاافتتاح ہوا۔ اس موقع سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی یوسف سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس اجتماع پاک میں مقامی علما ومشائخ اور اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں
شرکت کی۔
27 فروری کو
فیضان مدینہ سمال انڈسٹریز لاڑکانہ میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوگا، مولانا
عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
27 فروری 2020ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب مدنی مرکز فیضان
مدینہ پرانہ بورڈ آفس سندھ سمال انڈسٹریز لاڑکانہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
جائیگا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنّتوں بھر
ابیان فرمائیں گے۔ قرب وجوار کے عاشقانِ رسول اس اجتماع پاک میں لازمی شرکت کریں۔
27 فروری کو
سمباران ہوٹل لاڑکانہ میں سنّتوں بھرا
اجتماع ہوگا ، مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
27 فروری 2020ء بروزجمعرات سمباران ہوٹل ایئر کنڈیشن ہال وی آئی پی
روڈلاڑکانہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جائے گاجس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے ۔ بیان کا آغاز کم و بیش دن 2 بجے ہوگا۔