26فروری کو ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں سنتوں بھرا اجتماع ہوگا، مولانا عبد الحبیب
عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
26فروری 2020ء بروز بدھ مین آڈیٹوریم،کرپ
پروڈکشن،فکلیٹی ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا جائےگا جس میں مذہبی اسکالر اور مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔بیان کا آغاز کم و بیش دن11
بجے ہوگا۔ قرب وجوار کے عاشقانِ رسول اس اجتماع پاک میں لازمی شرکت کریں۔
24فروری 2020ء کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے جامعۃ
المدینہ بونگہ حیات کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد
کیا گیا جس میں انہوں نےجامعہ کے طلبہ کی تربیت فرمائی اور رمضان المبارک 1441ھ میں
اعتکاف کرنے اور عشر جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
26 فروری کودربار عالیہ سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی
پر سنتوں بھرا اجتماع ہوگا، مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
26 فروری 2020ء بروز بدھ بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے تحت حیدر آباد میں واقع دربار عالیہ سخی عبد
الوہاب شاہ جیلانی پر سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا جائیگا جس میں خصوصی بیان مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری فرمائیں گے۔
حیدر آباد کے عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 فروری کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
منعقد کئے جائیں گے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں 27فروری2020ء بروز جمعرات مغرب کی نماز کے
بعد دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا شفیق عطاری مدنی، کھارادر میمن مسجد بولٹن
مارکیٹ میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پتوکی میں رکن
شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری،کورنگی نمبر 4 رضائے مصطفیٰ مسجد میں ابو البنتین
حاجی محمد حسان عطاری مدنی اور صحرائے
مدینہ ٹول پلازہ میں رکن شوریٰ حاجی امین
قافلہ عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے جبکہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی ٹی روڈ
میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں
بھرابیان فرمائیں گےجسے مدنی چینل پر پاکستانی وقت کے مطابق رات 8:00 بجے براہِ
راست نشر کیا جائے گا۔
تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی
اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔
اپنے قریبی ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کی لوکیشن جاننے کے لئے درج ذیل لِنک پر کلک کیجئے:
23فروری
2020ء کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے جامعۃ المدینہ جھنگ کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر طلبہ کرا م کے درمیان مدنی
حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور تخصص فی الامامت کورس کے طلبہ کا قافلے میں سفر
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے جامعۃ المدینہ میں ہونے والے تخصص فی الامامت کورس کے طلبہ کے ہمراہ
21 فروری 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے ڈیفنس کراچی کی جانب قافلے میں سفر کیا۔ دورانِ قافلہ مدنی حلقے
لگائے ، علاقائی دورہ ہوا اور شخصیات سے
ملاقاتیں کیں جبکہ ڈیفنس میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے مشاورت کا سلسلہ
بھی ہوا۔
22فروری 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے اپنے پنجاب کے دورے کے دوران
مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں
دعوت اسلامی کےزیر نگرانی ہونے والے مدنی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کیں اور مختلف
امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چند شخصیات کے نام یہ ہیں: ثوبان ظہیر بٹ (صدر
گجرات چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)،
محمود اختر (صدر گجرات پریس کلب)، ملک اسحاق اعوان (سابق سٹی ناظم مالک ڈیجیٹل فین گجرات)، محمد عثمان (سینئر نائب صدر گجرات چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)، ڈاکٹر حسن اسحاق اعوان (رجسٹرار میڈیسن ڈیپارٹمنٹ DHQ
گجرات)
22فروری 2020ء کو لیہ
زون سٹی قاضی آباد میں مسجد فیضانِ مدینہ کا سنگ بنیاد رکھنے کا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ
شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو تعمیرات کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے۔
22فروری 2020ء کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے جامعۃ المدینہ لیہ کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر
انہوں نےجامعہ کے طلبہ کی تربیت فرمائی
اور رمضان المبارک 1441ھ میں اعتکاف کرنے اور عشر جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس وقت
جامعۃ المدینہ لیہ میں اولی ٰسے لے کر رابعہ تک کے درجات میں 80 طلبہ علمِ دین حاصل کررہے ہیں۔
22فروری2020ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء حق باہو کار اسٹینڈ لاری اڈاشادیوال
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت بڑی تعداد میں عاشقان
رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری نے ” شادی میں کرنے والے کام“کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بیان کے اختتام پر رکن شوریٰ نے شخصیات سے
ملاقاتیں بھی کیں۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ
حاجی محمد اظہر عطاری بھی موجود تھے ۔
بیان کے بعد لائیومدنی مذاکرہ دیکھنے کا
سلسلہ ہوا جس میں عاشقان رسول نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے مدنی پھولوں سے فیض یاب ہوئے۔
پچھلے دنوں لیہ نزد
سبزی منڈی میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی
محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو تعمیرات کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے۔
پچھلے دنوں لیہ میں محمد ساجد عطاری ایک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے اور ان دنوں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع العطاری
نے اسپتال جاکر ان سے عیادت کی اور جلد
صحت یانی کے لئے دعا کی۔