21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ملکی حالات کے پیش نظر دعوتِ اسلامی کی جانب سے
مستحق افراد کی امداد کا سلسلہ جاری
Sun, 12 Apr , 2020
4 years ago
مستحقین اورحاجت مندوں میں دعوت اسلامی کی طرف
سے امدادی رقم اور راشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پنجاب کے شہر خان پور میں
نگران زون اور دیگر ذمہ داران نے گھر گھر جاکرامدادی رقوم پہنچائی گئی جبکہ دعوت اسلامی کے تحت
مسلمانوں میں امدادکا کام صرف پاکستان میں نہیں جاری بلکہ اللہ پاک کے فضل وکرم اورامیراہل سنت کی نگاہ فیض سے ا س
مشکل وقت میں دعوت اسلامی کے تحت پاکستان
کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی راشن کی تقسیم کاری کاسلسلہ جاری ہے۔ ترکی کے شہر استنبول میں بھی دعوت اسلامی کی
جانب سے راشن اور امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ ہوا۔ اس حوالے سے نگران رشین اسٹیٹ
نے مدنی چینل کو تاثرات بھی دیئے۔