پچھلے دنوں رکن شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے مجلس مدرستہ المدینہ بالغان جھنگ زون کے ذمہ داران  کا بذریعہ زوم مدنی مشورہ فرمایا۔

آپ نے سب کو موجودہ حالات کے پیش نظر احتیاط کرنے، اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھنے کا ذہن دیا۔ رکن شوریٰ نے مدنی چینل دیکھنے، اور امیر اہلسنت کی ترغیب پر روزانہ اپنے گھر میں اذان دینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے سمیت دعوتِ اسلامی کے لئے فنڈ جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔