دعوت اسلامی کے تحت 15 اپریل کوعشر مہم کے سلسلے میں یعنی عشرٹیلی تھون ہونے جارہاہے جس میں زمینداروں اور کسانوں سے عشر جمع کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، نگران گوجرانوالہ زون اور دیگر ذمہ داران نے مختلف گاؤں دیہاتوں میں زمینداروں اور کسان اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں  اپنی فصلوں کا عشر دین اسلام کی خدمت اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے دینے کی ترغیب دلائی۔