22فروری 2020ء کو  جامعۃ المدینہ ضلع بھکر میں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نےجامعہ کے عملے سےملاقات فرمائی اور طلبہ کو مدنی پھول دیتے ہوئے نئے داخلے کروانے، عشر جمع کرنے کا ذہن دیا۔ اس وقت جامعۃ المدینہ ضلع بھکر میں 85 طلبہ علمِ دین حاصل کررہے ہیں جبکہ جامعۃ المدینہ میں اولی ٰسے لے کر ثالثہ تک کے درجات موجود ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی 26 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ میں ایک اور رکن کا اضافہ کر دیا گیا۔ فیصل آباد کے حاجی محمد جنید عطاری مدنی کو شوریٰ کا رکن بنایا گیا ہے۔ شوریٰ میں رکنیت کا اعلان بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 23 فرور ی کو ہونے والے براہِ راست مدنی مذاکرے میں کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شوریٰ کا رکن مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی خصوصی دعا سے نوازا۔ رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی کو شوریٰ سطح پر ملک و بیرونِ ملک کے جامعات المدینہ للبنات اور جامعات المدینہ للبنین بیرون ملک کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ مفتیِ دعوتِ اسلامی شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی آپ کے بچوں کے ماموں ہیں۔

رکنِ شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی اور مجلس دعوتِ اسلامی کے شب و روز کے اراکین حاجی محمد جنید عطاری مدنی کو دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شوریٰ کا رکن مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ان کے کام اور وقت میں مزید برکتیں پیدا فرمائے اور ہم سب کو مرکزی مجلس شوریٰ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے زیر اہتمام  20 فروری 2020 بروز جمعرات تحصیل علی پور ضلع مظفرگڑھ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزیِ مجلس شوریٰ کے رکن قاری محمد سلیم عطاری نے تربیتِ اولاد پر بیان فرمایا۔ آپ کا کہناتھا کہ اولاد کی تربیت قراٰن و سنّت کے مطابق کریں گے تو اولاد کا مستقبل روشن ہو گا۔(رپورٹر: ڈاکٹر جمشید اختر رکنِ ریجن ملتان مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز)

ذہنی آزمائش سیزن 11 کا گرینڈ فائنل 21فروری2020ء بروز  جمعۃالمبارک لاہور داتا دربار کے صحن میں کراچی اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان ہوا ۔ پروگرام کو دیکھنے کے لئے عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے داتا دربا کا رُخ کیا، پروگرام کی ہوسٹنگ ہر دلعزیز شخصیت رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کی ٹیم میدان اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

اختتام پر دونوں ٹیموں کی زبردست حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں عمرے کے ٹکٹس و دیگر تحائف پیش کئے گئے۔اس موقع پر استاذ الحدیث مفتی محمدہاشم خان عطاری مدنی، رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، رکنِ شوریٰ قاری سلیم عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس پروگرام کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ اس سلسلے کو دیکھ کر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّتین غیر مسلم کلمہ پڑھ کر دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے تما م نو مسلموں کا اسلامی نام محمد اور پکارنے کے لئے داتا گنج بخش رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی نسبت سے محمد علی رکھا گیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   23 فروی 2020 بروز اتوار کو جنوبی و شمالی زون لاہور کے اسلامی بھائیوں کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں اراکینِ زون، نگرانِ کابینہ، اراکینِ کابینہ، ڈویژن نگران اور علاقائی نگران اسلامی بھائی شرکت فرمائیں گے اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اس اجلاس کی صدارت فرمائیں گےنیز یہ اجلاس ظہر سے لیکر عصر تک جاری رہے گا، ذمہ دار اسلامی بھائی اس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مانسہرہ کابینہ میں اجتماعِ ذکر  و نعت برائے ایصال ثواب کاا نعقاد کیا گیا جس میں نگران مانسہرہ کابینہ نے شرکت کی اور شرکا اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دئیے۔ اجتماعِ پاک میں مرحوم کے عزیر و اقربا اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے زیر اہتمام  24 فروری 2020 بروز پیر  بعد نمازِ ظہر  دفتر ڈائیریکٹر جنرل پبلک  ریلیشنز (ڈی جی پی آر)  میں عظیم الشان  اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں  دعوتِ اسلامی کی مجلس شوریٰ کے رکن  الحاج یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔  عاشقانِ رسول خود بھی شرکت کریں اور اس کی دعوت  کو عام بھی کیجیے۔

مزید معلومات کےلیے اس نمبر رابطہ فرمائیے

03004308309

دعوتِ اسلامی نے بچوں کو دینِ اسلام سے روشناس کروانے  کے لئے ایک نیا ڈیپارٹ کھول لیا

چھٹی والے دن صرف ڈھائی گھنٹے کی کلاس ہوگی

تفصیلات اس رپورٹ میں:

فی زمانہ تقریباً ہر درد مند مسلمان اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے پریشان ہے اور ہونا بھی چاہیے، بہت سارے ایسے عوامل ہیں ایسی چیزیں ہیں جن کی وجہ سے اولاد اخلاق و کردار میں کمزوری ، نظریات میں کمزوری، شرم و حیا کے حوالے سے کمزوری کا شکار ہوتی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی مختلف انداز سے مسلمانوں کے اخلاق و کردار کو سنوارنے کی کوشش کررہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کا ایک مشن ہے کہ نوجوانوں (Young Generation) کے نظریات قراٰن و سنّت کے مطابق کئے جائیں۔ان کا اخلاق و کردار، ان کا کریکٹر ایک مسلمان والا ہونا چاہیے،ہمارے جوان شرم و حیا کے پیکر ہوں ۔

اس خاص مقصد کے تحت دعوتِ اسلامی نے کئی ادارے قائم کررکھے ہیں۔ جامعات المدینہ میں طلبہ اور طالبات کو الگ الگ درسِ نظامی یعنی عالم کورس کروایا جاتا ہے۔ مدرسہ المدینہ میں بچوں اور بچیوں کو الگ الگ حفظ و ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے جبکہ دارالمدینہ اسلامک اسکول میں بچوں اور بچیوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین دینی تعلیم مہیا کی جاتی ہے۔

اب دعوتِ اسلامی کے ایک اور نیا ادارہ کھولا ہے جس کا نام ہے فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول “ ۔ یہ ادارہ بالخصوص ان بچوں بچیوں کے لئے ہے جو بپلک اسکول میں پڑھتے ہیں اور ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ باقاعدہ کسی دینی ادارے میں جاکر تعلیم دین حاصل کرسکیں۔

یہ اسکول اتوار والے دن تقریبا اڑھائی گھنٹے کا یہ اسکول ہوتا ہے جس میں کوالیفائیڈ اساتذہ کی زیرِ نگرانی بچوں کو اخلاق و کردار اور اسلامی نظریات اور شرم و حیا کے حوالے سے خصوصی تعلیم دی جاتی ہے، کریکٹر بلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کی اس وقت کی دو برانچیز UKمیں ہیں، ایک برمنگم میں اور ایک لندن میں، اس کے علاوہ U.S.A یعنی امریکہ میں بالٹی مور میری لینڈ ، ٹيکساز اسٹیٹ میں شوگر لینڈ اور ايسٹرن میں، سڈنی آسٹریلیا، حیدر آباد ہند اور بحریہ ٹاؤن راولپنڈی پاکستان میں ایک ایک شاخ کھولی گئی ہے۔

رکنِ شوریٰ حاجی بلال رضا عطاری کا کہنا ہے کہ ابھی ہمارا فرسٹ گریڈ چل رہا ہے اور آئندہ ہمارا اکیڈمی کیرئیر ہوگا ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کو ہم مزید ایکسٹین کریں گے، ہند اور آسٹریلیا میں مزید مقامات یہ اسکول کھولیں گے۔نیوزی لینڈ کا بھی ہمارا ہدف ہے کہ وہاں پر بھی ہم فیضان اسلامک ویک اینڈ اسلامک اسکول شروع کریں ۔ یو ایس اے میں مزید اایکسٹیشن ہوگی۔ اس کے علاوہ کینیڈا ، فرانس اور اٹلی میں بھی اس پروجیکٹ پر کام ہوگا۔

رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو ترغیب دلائی کہ اگر آپ ان مذکورہ ممالک میں موجود ہیں تو اپنے بچوں کو ضرور ہمارے اسکولز میں داخلہ دلوائیں۔ مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے میل ایڈریس پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

رابطے کے ليے

Nigran.majlis@dmwis.net

Whatsapp:+ 92 345 5194992


دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام مدینہ مسجد  حویلیاں کینٹ کے مقام پر منعقدہ کورس فیضان نماز میں نگرانِ زون کی آمد ہوئی ۔ اس موقع پر نگرانِ زون نے استقامت کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے اور کورس میں شریک اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد ریجن میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں  اراکینِ ریجن نے شرکت کی رکن شوری اطہر عطاری نے نکات پیش فرمائے اور ذمہ داران کو اپنے شعبے میں مزید بہتری لانے کے متعلق ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 فروری 2020 کو لاہور ریجن کے مختلف زون میں  ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں رات اعتکا ف کی کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

ڈیرہ اسمعیل میں 5 مقامات پر 49 اسلامی بھائیوں نے، پشاور زون میں 1 مقام پر 29 اسلامی بھائیوں نے،ہزارہ زون میں 6 مقامات پر 152 اسلامی بھائیوں نے،شمالی زون میں 12 مقامات پر 289 اسلامی بھائیوں نے، جنوبی زون میں 13 مقامات پر 459 اسلامی بھائیوں نےگوجرانوالہ میں 12 مقامات پر 115 اسلامی بھائیوں نے رات اعتکاف کیا ، یوں کُل49 مقامات پر رات اعتکاف کا سلسلہ ہوا جن میں شریک اسلامی بھائیوں کی کل تعداد 1076 رہی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 فروری 2020 کوسوات پشاور کے شہر کبل کے مقام پر لوئیر سوات کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں  پشاور زون کے نگران حاجی اشفاق عطاری نے مدنی کاموں کا جائزہ لیا اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔