21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک راشن اور رقوم تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پنجاب کے شہر منڈی واربرٹن بھی راشن تقسیم کا سلسلہ ہوا۔ دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمداظہر عطاری نے اپنی نگرانی میں راشن کی پیکنگ
کروائی اور مستحقین میں تقسیم کرایا۔ اس
حوالے سے رکن شوریٰ نے مدنی چینل کو بتایا۔ کہ الحمد للہ راشن کے پیکٹ بنائے گئے
اور رازداری کے ساتھ مستحق افراد کے گھروں میں پہنچا دیئے گئے ہیں ۔ رکنِ شوریٰ نے
عاشقانِ رسول سے اپیل کی وہ بھی اس مشکل کی گھڑی میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں اور
مستحق افراد تک راشن پہنچانے میں ہمارے ساتھ مالی تعاون کریں۔
اسی طرح بنگلہ دیش کے شہر سید آباد کے علاقے ڈھول پور
اور نارائن گنج میں بھی دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے راشن پیک کرکے گھر گھر تقسیم
کیا۔