لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کی وجہ سے بلڈ ڈونرز میں کمی ہونے کے باعث تھلیسیمیا اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی صورتحال تشویشناک ہورہی ہے۔ ایسے مریضوں کیلئے درد دل رکھتے ہوئے دعوت اسلامی کے بانی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے ایک پیغام میں تھلیسیمیا اور خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کیلئے خون کے عطیات کی اپیل کی۔

اپیل پر لبیک کہتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے کھارادر کے بعد صدر اور عثمان آباد میں خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے بلڈ کیمپس لگائے گئے جن میں کئی اسلامی بھائیوں نے خون کے عطیات دیئے۔ کراچی کے علاقے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب لگائے گئے کیمپ کا رکن سندھ اسمبلی غلام جیلانی نے بھی دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات دیکھ کر دعوت اسلامی کی کاوش کو سراہا۔

خون عطیہ کرنے والے اسلامی بھائیوں کاکہنا تھا کہ امیر اہل سنت کےکہنےپر خون کا عطیہ دینے کیلئے آئے ہیں۔ حالیہ حالات کے پیش نظر تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون کی کمی کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

واضح رہے کہ بلڈ کیمپ پر آنیوالے اسلامی بھائیوں کی کرونا وائرس سے حفاظت کیلئے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں جن میں ماسک، دستانے اور سینی ٹائزرپیش کئے گئے اور ہر آنیوالے شخص کو تھرما میٹر کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے۔ لہٰذا اسلامی بھائیوں سے اپیل ہے کہ وہ دعو ت اسلامی کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں جا کر خون کا عطیہ دیں۔

پنجاب کے شہرگجرات، فیصل آباد، حافظ آباد، سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی مختلف مقامات پر بلڈکیمپس لگائے گئے ہیں جہاں عاشقان رسول نے اپنے خون کے عطیات جمع کرائے۔