لاہور ریجن کے نگران و رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ لاہور کے علاقے شادمان میں قائم سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور فاؤنڈیشن کے صدر غلام یاسین خان سے ملاقات کرکے ان سے تمام صورت حال پر بریفنگ لی۔ رکن شوریٰ نے غلام یاسین خان سے مستحق مریضوں کی لسٹ بھی طلب کی تاکہ کوئی بھی مریض خون کے عطیات سے محروم نہ رہ جائے۔ بعد ازاں  رکن شوریٰ نے تھیلیسیما کے مرض میں مبتلا بچوں سے بھی ملاقات کی اور ان پر شفقت فرمائی۔