صدرمملکت  ڈاکٹرعارف علوی کا دعوت اسلامی کے ترجمان مولانا عبدالحبیب عطاری سے ٹیلی فونک رابطہ

کورنا وائرس کے بارے میں دعوت اسلامی کے احتیاطی اقدامات پر گفتگو

دعوتِ اسلامی اصلاح معاشرہ کے حوالے سے ایک مقام رکھتی ہےاور بڑی تعداد میں دعوتِ اسلامی کے پاس نوجوان طبقہ موجود ہے ، اس کٹھن وقت میں دعوت اسلامی امت کی رہنمائی کرتے ہوئے کرونا وائرس کے حوالے سےاحتیاطی تدابیر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی

ترجمانِ دعوتِ اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری نے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو بتایا کہ دعوت اسلامی کے تحت کرونا وائرس سےمتعلق احتیاطی تدابیر کے ساتھ دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے، دعوت اسلامی نےاسپیشل افراد(گونگے بہرے ) کو اشاروں کی زبان کرونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کی خصوصی آگاہی کی ویڈیو تیار کی ہے، ترجمانِ دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کوبتایا کہ امیراہل سنت مولانا الیاس عطار قادری نے مالداروں کو ایڈوانس تنخواہ دینے اور اپنی زکوٰۃ ایڈوانس نکال کر غریبوں کی مدد کرنے کا ذہن دیا ہے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے دعوتِ اسلامی کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا کہ خلاف یہ ہم سب کی جنگ ہے ،ہم نے اس وائرس کا مقابلہ کر کے قوم کو بچانا ہے۔