دعوتِ اسلامی کی مجلس ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کا دو دن کا مشترکہ مدنی مشورہ 17,18فروری2020ء کوعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوا۔ مدنی مشورے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری اور نگرانِ مجلس ہفتہ وار اجتماع و ہفتہ مدنی مذاکرہ سید ناصر عطاری نے دونوں مجالس کے ریجن ذمہ داران کی تربیت فرمائی اورہفتہ وار اجتماع کی پانچ رکنی مجلس کو مضبوط کرنے اور مدنی مذاکرہ کے مقامات و شرکا کی تعدادبڑھانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔(رپورٹ: اسامہ احمد عطاری، مجلس ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ پاکستان آفس ذمہ دار)


ذہنی آزمائش سیزن 11 اختتامی مرحلے کی طرف گامزن  ہے، تفصیلات کے مطابق ذہنی آزمائش کا گرینڈ فائل کل بروز جمعہ لاہور داتا دربار کے صحن میں ہوگا۔ فائنل کا یہ مقابلہ کراچی اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔پروگرام کے میزبان رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری کا کہنا ہے کہ کراچی اور فیصل آباد میں ہونے والے سیمی فائنل میں اسلامی بھائیوں کی ایک بڑی تعداد مقابلہ دیکھنے آئی تھی، اب امید ہےکہ لاہور میں ہونے والے فائنل میں بھی اسلامی بھائیوں کی بڑی تعداد داتا دربار کا رُخ کرے گی۔

واضح رہے کہ ذہنی آزمائش کا فائنل پہلی بار لاہور میں ہونے جارہا ہے اس سے قبل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہی فائنل کا انعقاد ہوتا تھا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 فروری 2020ء کو مانسہرہ کابینہ عطر شیشہ میں مدنی حلقے کا  انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران، علاقائی نگران اور حلقہ نگران نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ مانسہرہ نے شرکا کی تربیت کی اور 12 مدنی کاموں کا جائزہ لیا۔


دعوتِ اسلامی  کی مجلس وکلا کے زیر اہتمام اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! 22 فروری2020ء بروز ہفتہ دن 12 بجے بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد میں وکلا اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں وکلا و ججز شرکت کریں گے۔ اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ اسی سلسلے میں مجلس وکلاکے ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد میں اجتماع کی تیاری اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے بار میں موجود وکلا کو اس اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


18 فروری 2020ء کی شب  لاہور شمالی زون کے نگران حاجی نعیم عطاری کی والدہ کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

مرحومہ کی نماز جنازہ 19 فروری 2020ء کو بعد نماز ظہر لاہور کے علاقے سنگھ پورہ میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں اداکی گئی۔نماز جنازہ میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری ، لاہور زون کے کئی نگران کابینہ سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔


اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! آج 20 فروری 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے زیر اہتمام گرینڈ ملینیم ہوٹل ڈیوس روڈلاہور میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا جارہاہے ۔ اس اجتماع پاک میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیں گے۔ صحافی حضرات سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کےتحت 18 فروری 2020ء کو  Punjab Institute of Cardiology میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔ شعبہ ٔتعلیم کے محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت  18 فروری 2020ء کو اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون کارکردگی ذمہ دار نے شرکت کی۔ ریجن کارکردگی ذمہ دارشبیر احمد عطاری نے حکمت عملی کے موضوع پر مختصر بیان کیا اور ذمہ داران کو بروقت مدنی کاموں کی کارکردگی جمع کرنے، چیک کرنے اور متعلقہ ذمہ دار کو سینڈ کرنے کا ذہن دیا۔ ریجن ذمہ دار نے ہفتہ وار رسالے کی مطالعہ کارکردگی کو فالو اپ کے ذریعے بڑھانے ، ذمہ داران کا ڈیٹا سافٹ وئیر میں اپ ڈیٹ کرنے اور ڈیٹا مکمل کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔ مدنی مشورے ذمہ داران کی تقرری بھی ہوئی۔(رپورٹ: ارسلان منیر عطاری، زون ذمہ دار مجلس کارکردگی)


دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے نگران محمد اسماعیل عطاری نے ریٹائرڈ ریلوے آڈٹ انسپکٹر عبد الغفور غفاری سے  ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ نگرانِ مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ریلوے اسٹیشنز پر ہونے والے مدنی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کی اور اس شعبے کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔ ریٹائرڈ آڈٹ انسپکٹر عبد الغفور غفاری نے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی  کے تحت ڈسکہ شہر میں فیضان ٹریول ایجنسی کے آفس میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عملے کو نیکی دعوت پیش کی۔نگران مجلس نے ٹریول ایجنسی کے آنر حاجی محمد افضل قادری سے ملاقات بھی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت  سیالکوٹ کے شہر کنڈن سیان کے اطراف میں علاقائی دورہ ہوا ۔ بعد نماز مغرب قریبی جامع مسجد میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس ٹرانسپورٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ نگران مجلس نے سیالکوٹ ائیر پورٹ کے سیکیورٹی انچارج قمر سلطان سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ نگرانِ مجلس نے ائیر پورٹ پر مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور اہداف طے کئے ۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے نگران محمد اسماعیل عطاری نے ڈسکہ میں واقع  گجر ٹریول کے آنر سے ملاقات کی ۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی۔