پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت ڈسکہ ہمایوں رینٹ اے کار کے آفس میں
مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں
نگرانِ مجلس ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے کی ترغیب
دلائی۔ حلقے کے اختتام پر نگران مجلس نے ایک شخصیت ہمایوں بٹ سے ملاقات بھی کی۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت ڈسکہ میں واقع ایک ورکشاپ پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ مجلس ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکا کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ حلقے کے اختتام پر ورکشاپ کے آنر نے نگران مجلس
کی ترغیب پر داڑھی سجانے کی نیت بھی کی۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت ڈسکہ میں واقع آل پاکستان گڈز کے آفس میں مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ مجلس
ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو مجلس ٹرانسپورٹ کا تعارف پیش کیا۔ حلقے کے اختتام پر آل
پاکستان گڈز کے آنر نے نگران مجلس کی ترغیب پر داڑھی سجانے کی نیت بھی کی۔
22 فروری کو ایبٹ آباد میں وکلا اجتماع ہوگا،
حاجی یعفور رضا عطاری بیان فرمائیں گے
دعوتِ اسلامی کی مجلس وُکلا ایبٹ آباد کے زیر
اہتمام 22 فروری 2020 بروز ہفتہ دن11 تا 1 بجے بمقام بار کلب فوارہ چوک ، ایبٹ آباد میں عظیم الشان وکلا
اجتماع بسلسلہ سیرت النبی ﷺ منعقد ہورہا ہے جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ،
مبلّغ دعوتِ اسلامی حاجی یعفور رضا عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ وکلا اسلامی بھائی اس اجتماع میں شرکت فرمائیں اور برکات حاصل فرمائیں۔
مزید معلومات
کےلیے ان نمبرز پر رابطہ کیجیے
0311-5695911, 03085298031
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ شب ڈویژن داروغہ
والا کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں نگرانِ واہگہ ٹاؤن کابینہ محمد ندیم عطاری نے12 مدنی کاموں کے
حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور 12مدنی کاموں کی بہتری کے
لئے نکات بھی پیش فرمائے۔
مولانا محمد عرفان عطاری مدنی کل دارالافتاء اہلِ سنت کے آفیشل Facebook پیج پر لائیو ہونگے
19 فروری 2020ء کو رات 8:15 بجے مولانا محمد عرفان عطاری
مدنی دارالافتاء اہلِ سنت کے آفیشل Facebook پیج پر لائیو ہونگے جس میں عاشقانِ رسول شرعی مسائل کا حل قراٰ ن و حدیث
کی روشنی میں جان سکیں گے۔
17 فروری 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
پشاور کابینہ نوشہرہ ڈویژن میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی ۔ نگرانِ کابینہ نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی پھول پیش کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام 16فروری2020ء بروز
اتوار فیروز پور ناگرہ ڈسکہ کابینہ میں سحری اجتماع ہوا ۔ اجتماع میں علاقے کے تمام ذمہ داران نے شرکت
کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ ڈسکہ عثمان
طاہر عطاری نے نفلی روزے کی
فضیلت پر بیان کیا اور 12 مدنی کام کرنےکے حوالے سےاسلامی بھائیوں کی تربیت بھی فرمائی۔(رپورٹ: عثمان
طاہر عطاری ، نگران کابینہ ڈسکہ )
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 فروری کو دنیا
بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں 20فروری2020ء بروز جمعرات مغرب کی نماز کے بعد دنیا بھر میں ہفتہ
وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جامع مسجد فیضانِ جیلان کلفٹن
کراچی میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، کورنگی کی جامع مسجد رضا میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل عطاری، فیضانِ اسلام مسجد84/3، خیابان
سحر، لین 10، فیز 7، ڈی ایچ اے، ڈیفنس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، واہگہ
ٹاؤن کابینہ جامع مسجد انوارِ مدینہ، نایاب پارک، سلامت پورہ ، لاہور میں حاجی یعفور
عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے جبکہ عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا
محمد عمران عطاری سلمہ الباری سنتوں بھرابیان فرمائیں گےجسے مدنی چینل پر پاکستانی
وقت کے مطابق رات 8:00 بجے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
تمام عاشقانِ
رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں
ضرور شرکت فرمائیں
اپنے قریبی ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کی لوکیشن جاننے کے لئے درج ذیل لِنک پر کلک کیجئے
ذہنی آزمائش کا پہلا سیمی فائنل کراچی کی ٹیم نے
جیت لیا
فائنل 21 فروری بروز جمعہ داتا دربار کے صحن میں
ہوگا
تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری کی میز بانی میں ہونے والے مدنی چینل کے مشہور و معروف پروگرام
ذہنی آزمائش سیزن 11 کا پہلا سیمی فائنل
گزشتہ رات 16 فروری 2020 کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وسیع و عریض صحن میں ہوا جس میں کراچی اور مظفر آباد کی ٹیموں نے شرکت کی ۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قراٰن مجید سے کیا گیا جس کے بعد
بچوں نے بارگاہِ سرورِ کونین ﷺ میں عربی نعتوں کا گلدستہ پیش کیا۔ دورانِ مقابلہ چھوٹے
بچوں نے تصور مدینہ بھی کروایا اور ایسا سماں باندھا کہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی مدینے کی یاد میں اشک بار ی کرتے دکھائی دیئے۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بھی
سلسلے میں اپنے مدنی پھول ارشاد فرمائے اور شرکاکو شانِ
صدیق اکبر رضی
اللہ عنہ بیان کی۔ مقابلے کے دوران چھ مختلف زبانوں (عربی، پنجابی، سندھی،پشتو، سرائیکی، اردو )میں نعتوں کا حسین گلدستہ آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا گیا۔ زبردست اور دلچسپ مقابلے کے بعد
کراچی کی ٹیم نے سیمی فائنل اپنے نام
کرلیا اور فائنل میں پہنچ گئی۔اس موقع پر اراکینِ شوریٰ حاجی امین عطاری، حاجی
رفیع العطاری، حاجی یعفور رضا عطاری،
حاجی برکت علی عطاری، حاجی وقارالمدینہ عطاری، حاجی اسلم عطاری اور حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔
سیمی فائنل کی رنراپ ٹیم مظفر آباد کے اسلامی
بھائیوں کی مدینے سے محبت، الفت اور سچی تڑپ کام آگئی اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے انہیں بھی مدینے کا
ٹکٹ پیش کردیا گیا، صلاۃ و سلام، حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے لئے فاتحہ
خوانی اور دعا پر پہلے سیمی فائنل کا
اختتام ہوا۔
یاد رہے! دوسرا سیمی فائنل 19
فروری کو فیضانِ مدینہ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد سے
متصل گراؤنڈ میں ہوگا جبکہ گرینڈ فائنل 21 فروری
کو لاہور شہر میں واقع حضرت سیدنا داتا گنج بخش رحمۃ اللہ
تعالٰی علیہ کے دربار کے صحن میں ہوگا۔
گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائی نے پاکپتن زون
پاکپتن کابینہ کے شہر عارف والا میں مفتی نظام الدین جامی صاحب سے
ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور
قافلوں میں سفر کرکے عاشقانِ رسول کی تربیت کرنے کے حوالے سے عرض پیش کی جس پر
انہوں نے خود اور ساتھ کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول کو بھی قافلے میں سفر کروانے
کی نیت کا اظہار فرمایا۔