دعوت اسلامی کے تحت 11مارچ 2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مدنی چینل کے ذریعے دنیا بھر ہونے والی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔نگران شوریٰ نے اکبر حسین درانی کو دینی کتب تحائف میں دیئے۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت 11مارچ 2020ء کو نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اپنے پنجاب دورے کے دوران اسلام آباد میں پاکستانی سائنٹس ڈاکٹر عبد القدیر خان سے ملاقات کی ۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی اور انہیں حضرت علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ” سیرت مصطفیٰﷺ“ تحفے میں پیش کی۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت 19 مارچ 2020ء کو ہال روڈ حسن سینٹر کے مقامی گراؤنڈ میں کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں سے امان کے لئے دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان  فرمائنگے۔اجتماع کے اختتام پر ”صلوۃ التوبہ“ بھی ادا کی جائے گی۔

بیان کا آغاز دوپہر 2:30 بجے ہوگا۔


12 مارچ 2020ء بروز جمعرات  بعد نماز مغرب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامع مسجد محمدیہ حنفیہ سوڈیوال میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


7مارچ 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس تاجران اور مجلس مدنی کام برائے چائنیز کے تحت لاہور کی منٹگمری مارکیٹ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں چائنہ سے بزنس کرنے والے کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ نگران مجلس ڈاکٹر مطیع اللہ عطاری نے شعبہ چائینیز کے تحت ہونے والے مدنی کام اور مستقبل کے اہداف کے بارے تعارف پیش کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نےاپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے تحت نگران زون اور مختلف مجالس (رابطہ، مدرسۃ المدینہ بالغان، فیضان مدینہ، حج وعمرہ )کے زون ذمہ داران نےساران ہاؤس کوئٹہ میں نواب لشکری ریسانی (سیاسی شخصیت)سے ملاقات کی۔اس موقع پر مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے کتاب ”فیضان نماز“ سے مختصراً بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کیا ۔ ذمہ داران نے انہیں فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی اور کتاب ”فیضان نماز“ اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 10مارچ2020ء بروز منگل آئرن مارکیٹ ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں حلقہ تازون قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن قافلہ ذمہ دار محمد  طاہر عطاری نے قافلوں میں سفر کرنے کی اہمیت و افادیت سے متعلق بیان کیا اور فیصل آباد زون میں ہونے والے قافلہ اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اور اہداف بھی دیئے۔ قافلہ اجتماع 9مارچ2020ء بروز اتوار مغرب تا عشاء تاجدار مدینہ مسجد میں ہوگا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع الشان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ اجتماع کے اختتام پر3دن، 12دن اور ایک ماہ کے قافلے راہِ خدا میں سفر کریں گے (رپورٹ:محمد فیصل عطاری، ڈویژن قافلہ ذمہ دار )


دعوت اسلامی کے تحت 22 مارچ 2020ء بمطابق 27 رجب المرجب 1441ھ کی شب گریفن گراؤنڈ مغلپورہ لاہور  میں اجتماع معراج کا انعقاد کیا جائیگا۔ جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔اجتماع پاک کا آغاز رات 9:26 پر ہوگا۔


10مارچ 2020ء کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے مرکزی جامعۃ المدینہ‏ سرگودھا کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نےجامعہ کے طلبہ کی تربیت فرمائی اور رمضان المبارک 1441ھ میں اعتکاف کرنے اور عشر جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 9 مارچ 2020ء کو سلانوالی کے اطراف میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی کسان اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے عشر، رمضان عطیات اور اعتکاف کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 10 مارچ 2020ء کو سرگودھا زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور ماہ رمضان 1441ھ میں اعتکاف کروانے اور مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔


10 مارچ 2020ء کو نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اپنے پنجاب دورے کے دوران گورنر ہاؤس پنجاب لاہور میں چوہدری سرور (گورنر پنجاب) سے ملاقات کی ۔ نگرانِ شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت د ی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔