دعوت اسلامی کے تحت 9 مارچ 2020ء کو سرگودھا زون اوتیاں گاؤں میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی کسان اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے عشر کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں 12 مارچ2020ء کو بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ مولانا عبد الحبیب عطاری ، فیض مدینہ مسجد نارتھ کراچی کریلا اسٹاپ میں رکن شوریٰ حاجی علی عطاری ، جامع مسجد نورانی نشتر اسکوائر ملیر کراچی میں رکنِ شوریٰ محمد فضیل عطاری اور جامع مسجد محمدیہ حنفیہ سوڈیوال میں رکن شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔

آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے کلک کیجئے۔


دعوت اسلامی کے تحت آج بروز منگل  10 مارچ 2020ء کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اسلامک آڈیٹوریم ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد ثوبان عطاری نے ”شراب اور نوجوان نسل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ 


9مارچ 2020ء کو مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری کے ہمراہ لاہور میں اینکر پرسن اسد کھرل، اینکر پرسن اسامہ غازی اور تجزیہ نگاربابر ڈوگر سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


9مارچ 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری کے ہمراہ لاہور میں چیئرمین کمپلینٹ سیل وزیر اعلیٰ پنجاب زبیر خان نیازی سے ملاقات کی ۔ نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ 


مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اپنے پنجاب کے دورے کے دوران 9 مارچ 2020ء کو لاہور میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات کی۔ نگرانِ شوری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر راجہ بشارت نے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور مجلس رابطہ پاکستان کے نگران محمد قربان عطاری بھی موجود تھے۔


9مارچ 2020ء کو  دعوت اسلامی کے وفد نے نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے لاہور میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سے ملاقات کی ۔ نگرانِ شوریٰ نے تعلیمی میدان میں دعوت اسلامی کی عملی خدمات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور تعلیمی اداروں کے نصاب میں دعوت اسلامی کی خدمات لئے جانے پر بات چیت کی۔ دعوت اسلامی کے وفد میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں۔ جہاں اجتماعات ، مدنی حلقوں اور مدنی مشوروں میں بیانات فرمائیں گے۔ اس دورے کے دوران شخصیات سے ملاقات کرنا بھی آپ کے جدول میں شامل ہے۔


نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے 7 مارچ 2020ء بروز ہفتہ پاکپتن شریف میں شخصیات مدنی حلقے میں شرکت فرماکر شخصیات کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا۔ اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے، گناہوں سے بچتے ہوئے زندگی گزارنے اور ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے 7 مارچ 2020ء بروز ہفتہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ پاکپتن شریف میں طلبائے کرام کے درمیان راہِ خدا میں سفر کرنے کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے 12 ماہ کے قافلے میں سفرکرنے کا ذہن دیا جس پر 100 سے زائد طلبہ نے 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔


نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے 7 مارچ2020ء بروز ہفتہ  پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شخصیات کے درمیان لگنے والے مدنی حلقے میں شرکت فرمائی اور شخصیات کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے 7 مارچ2020ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ اور  اوکاڑہ شہر میں قائم مزید 2 جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔ اس موقع پرنگران پاکستان انتظامی کابینہ نے شرکا کو 12 ماہ قافلے میں سفرکرنے، ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے ، مدنی عطیات جمع کرنے اور رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیاجس پر طلبہ کرام کی بڑی تعدادنے 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے اور ماہ رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نواب شاہ زون، ٹنڈو آدم کے نگرانِ زون نے شعبہ جات کا  مشورہ فرمایا ۔ شرکا کی تربیت فرماتے ہوئے 11 مارچ کو ہونے والے مدرسۃ المدینہ کے تقسیم اسناد اجتماع میں بھرپور شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز اس موقع پر شریک اسلامی بھائیوں کو 3 دن کےقافلوں میں سفر کی ترغیب بھی دلائی۔