9مارچ 2020ء کو  دعوت اسلامی کے وفد نے نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے لاہور میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سے ملاقات کی ۔ نگرانِ شوریٰ نے تعلیمی میدان میں دعوت اسلامی کی عملی خدمات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور تعلیمی اداروں کے نصاب میں دعوت اسلامی کی خدمات لئے جانے پر بات چیت کی۔ دعوت اسلامی کے وفد میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں۔ جہاں اجتماعات ، مدنی حلقوں اور مدنی مشوروں میں بیانات فرمائیں گے۔ اس دورے کے دوران شخصیات سے ملاقات کرنا بھی آپ کے جدول میں شامل ہے۔