دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام چیمبر آف کامرس  رحیم یار خان میں عظیم الشان تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرِ امورِ تجارت و معاشیات مفتی علی اصغر عطاری مدنی سلمہ الباری نے پروگرام میں شریک چیمبر آف کامرس کےممبران و دیگر تاجر حضرات کی شرعی رہنمائی فرماتے ہوئے انہیں بتایا کہ کاروبار میں حلال و حرام کی معلومات کتنی اہمیت کی حامل ہے ؟۔ مفتی صاحب نے مشترکہ خاندانی کاروبار کے مسائل اور ادھار لین دین کے اہم مسائل بھی بیان کئے۔اس موقع پر مفتی صاحب نے شرعی نقطۂ نظر سے تجارت کی ریڈ باؤنڈری (Red Boundary) کے متعلق بھی آگاہی فراہم کی۔

پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ مفتی صاحب نے تاجر حضرات کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے انتہائی بہتر انداز میں جوابات دیئے۔پروگرام میں شریک چیمبر آف کامرس کےممبران و دیگر تاجر حضرات نے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیااور مفتی صاحب کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ شرکا نے اس پروگرام کو بہت ہی معلوماتی اور اصلاحی قرار دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 7مارچ2020ء بروز ہفتہ اٹک واہ کینٹ زون حضرو کامرہ کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا۔  مدنی مشورے میں اراکین کابینہ اور ڈویژن نگران نے شرکت کی۔اس موقع پر نگران زون محمد لیاقت عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی اور اپنے اپنے علاقوں میں 12مدنی کام کرنے، اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کے لئے قافلوں میں سفر کرنے اور مدنی کاموں کی ترقی کے عطیات جمع کرنے کے لئے کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع العطاری یکم مارچ 2020ء سے ایک ماہ کے قافلے میں سفر کررہے ہیں ۔ مختلف شہروں میں تین تین دن گزار نا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔ اسی سلسلے میں  سرگودھا کی جامع مسجد میں تین دن کا جدول رہا قافلے کے آخری دن8مارچ 2020ء کو قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ رکن شوریٰ نے ” راہ خدا میں سفر کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی عاشقان رسول ہاتھوں ہاتھ 12 ماہ، ایک ماہ اور تین دن کے قافلے میں سفر کرنے کے لئے تیار ہوگئے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع العطاری نے 7 مارچ 2020ء کو داتا نگر بادامی باغ میں واقع جامعہ محمدیہ غوثیہ رضویہ کے مہتمم مولانا احسان الحق صدیقی صاحب سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع العطاری یکم مارچ 2020ء سے ایک ماہ کے قافلے میں سفر کررہے ہیں  اور اپنے شیڈول کے مطابق مختلف شہروں کی مساجد میں تین تین دن گزار رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں میانوالی کی جامع مسجد میں تین دن کا جدول رہا قافلے کے آخری دن7مارچ 2020ء کو قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ رکن شوریٰ نے ” راہ خدا میں سفر کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شر کا کو قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی عاشقان رسول ہاتھوں ہاتھ 12 ماہ، ایک ماہ اور تین دن کے قافلے میں سفر کرنے کے لئے تیار ہوگئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 مارچ 2020ء کو میانوالی میں نیو مکتبۃ المدینہ کا آغاز ہوا ۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے اس مکتبۃ المدینہ کا وزٹ کیا اور مکتبۃ المدینہ کی ترقی کے لئے دعائیں کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ نے ذمہ داران کو مکتبۃ المدینہ کی سیل بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔ رکن شوریٰ نے مکتبۃ المدینہ کے اطراف میں قائم مختلف دکانوں میں جاکر دکانداروں سے ملاقات کی اور انہیں مدنی رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 7 مارچ 2020ء کو صرافہ بازار میانوالی میں تاجران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں صرافہ بازار کے تاجران اور ملازمین نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت 6 مارچ 2020ء کو رحمانیہ مسجد میانوالی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو وقت کی قدر کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی۔


7مارچ 2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے حیدر آباد میں اولادِ غوثِ اعظم حضرت سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی اور حضرت مفتی خلیل میاں برکاتی رحمۃ اللہ علیہما کے مزار پر حاضری دی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی آپ کے ہمراہ تھے ۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے تحت 4مارچ 2020ء بروز بدھ شاہ رکن عالم کالونی نزد انصاری چوک فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان فیضان مدینہ کی مجلس و عملہ نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی زون ذمہ دار مجلس فیضان مدینہ نے شرکا کو راہ خدا کے مسافروں کی مہمان نوازی کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپوٹر : شفیق مدنی رکن زون مجلس فیضان مدینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے تحت 5مارچ 2020ء بروز  جمعرات شاہ رکن عالم کالونی نزد انصاری چوک فیضان مدینہ ملتان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تجوید و قرات و مدرس کورس کےاساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی محمدشفیق عطاری مدنی زون ذمہ دار مجلس فیضان مدینہ نے اخلاقیات اور صفائی ستھرائی کے موضوع پر بیان کیا۔(رپورٹر : شفیق مدنی رکن زون مجلس فیضان مدینہ)

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع العطاری نے 6مارچ 2020ء کو ذمہ داران کے ہمراہ میانوالی کے علاقے  میانہ میں علاقائی دورہ کیاجس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔