دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام چیمبر آف کامرس  رحیم یار خان میں عظیم الشان تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرِ امورِ تجارت و معاشیات مفتی علی اصغر عطاری مدنی سلمہ الباری نے پروگرام میں شریک چیمبر آف کامرس کےممبران و دیگر تاجر حضرات کی شرعی رہنمائی فرماتے ہوئے انہیں بتایا کہ کاروبار میں حلال و حرام کی معلومات کتنی اہمیت کی حامل ہے ؟۔ مفتی صاحب نے مشترکہ خاندانی کاروبار کے مسائل اور ادھار لین دین کے اہم مسائل بھی بیان کئے۔اس موقع پر مفتی صاحب نے شرعی نقطۂ نظر سے تجارت کی ریڈ باؤنڈری (Red Boundary) کے متعلق بھی آگاہی فراہم کی۔

پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ مفتی صاحب نے تاجر حضرات کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے انتہائی بہتر انداز میں جوابات دیئے۔پروگرام میں شریک چیمبر آف کامرس کےممبران و دیگر تاجر حضرات نے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیااور مفتی صاحب کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ شرکا نے اس پروگرام کو بہت ہی معلوماتی اور اصلاحی قرار دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔