5فروری 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام جامعۃ المدینہ خانقاہ سراجیہ پنجاب میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے طلبائے کرام کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں بھر پور طریقے سے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا اور عُشر جمع کرنے کے بارے میں گفتگو فرمائی۔ 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج 6فروری 2020ء بروز جمعرات مغرب کی نماز کے بعد دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی محمد فضیل عطاری ، جامع مسجد سبحانی اورنگی ٹاؤن میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری ،جامع مسجدمیمن بولٹن مارکیٹ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، جامع مسجد عثمانیہ عبد اللہ گوٹھ میں رکنِ شوریٰ حاجی برکت علی عطاری اور میمن مسجد میمن نگر فہد اسکوائر میں رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاڑکانہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری ”سوشل میڈیا کا صحیح اور غلط استعمال“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔واضح رہے کہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاڑکانہ میں ہونے والےاس سنّتوں بھرے اجتماع کا آغاز 8:00 بجے ہوگا جوکہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائیگا۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ اپنے قریبی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی لوکیشن جاننے کے لئے درج ذیل لِنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/ijtema


سال 2020ء کے داخلوں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دارالمدینہ اسلامک اسکولنگ سسٹم چشمہ کیمپس میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔رکنِ شوریٰ نے سیمینار کے اختتام پر دارالمدینہ کا وزٹ بھی کیا۔


4 فروری 2020 بروز  منگل دورۃ الحدیث شریف مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی ( عالمی مدنی مرکز) میں طلبہ کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں عالمی مذہبی اسکالر و رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری نے خصوصی بیان فرمایا اور طلبۂ کرام کی ”منع کرنے کا درست انداز کیا ہے؟“ کے موضوع پر بہترین تربیت فرمائی۔ اس موقع پر طلبہ نے رکنِ شوریٰ سے مختلف سوالات کئے جن کے آپ نے حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔ رکنِ شوریٰ نے بیان سے قبل درسِ مسلم شریف میں شرکت بھی کی ۔ 


نگرانِ شوریٰ  مولانا عمران عطاری کی وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات

ملاقات میں تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ کرنے پر زور دیا گیا

دارالمدینہ یونیور سٹی اور صوبے کے تعلیمی نصاب کے متعلق کلام ہوا

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے وفد نے 4 فروری 2020ءبروز منگل نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری کی سربراہی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں دعوت اسلامی کے وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ایک خط دیا جس میں لکھا تھا کہ منشیات کی لعنت کا خاتمہ اگرچہ پورے ملک سے ہوناضروری ہے لیکن بالخصوص تعلیمی اداروں سے اس کو فوراًنکالنا ضروری ہےتاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو اس آفت سے بچایا جائے۔ آپ کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں نصاب کی تیاری کے لئے دعوت اسلامی کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

نگرانِ شوریٰ نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں جوئے اور منشیا ت کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور سندھ میں جاری کاروکاری اور دیگر خلافِ شرع رسومات پر پابندی عائد کی جائے۔ وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ سے دارالمدینہ یونیورسٹی اور دیگر تنظیمی معاملات پر بھی بات چیت کی ۔دوران ملاقات وفد نے مراد علی شاہ کو مکتبۃ المدینہ کی کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔

واضح رہے! وفد میں مولانا عمران عطاری کے ہمراہ اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری جبکہ مبلغ دعو ت اسلامی حاجی یوسف سلیم عطاری اور مجلس رابطہ کے دیگر ذمّہ داران شامل تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری کی دار السلام ٹوبہ  کے جامعۃ المدینہ میں حاضری ہوئی۔ رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو مدنی کاموں کا ذہن دیا اور عشر جمع کرنے کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔ رکنِ شوریٰ نے داخلے کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔


دعوت اسلامی کی جانب سے ابوالبنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی ،ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ محمد راشد عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈاکٹر رضوان مدنی صاحب سے ان کی ہمشیرہ اور اویس نورانی صاحب سے ان کی والدہ کے انتقال پر ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران نے مدینہ شریف زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً سے تشریف لائے ہوئے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پرانے ساتھی حاجی رفیق نورانی سےبھی ملاقات کی۔ انہوں نے مدنی چینل کو تاثرات بھی دیئے۔


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدرستہ المدینہ للبنین کے ریجن ذمہ دار اور ناظم اعلیٰ نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے  شرکا کو نئے نظام کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ رکنِ شوریٰ نے جزوقتی مدرسۃ المدینہ، جزوقتی حفظ کے درجے اور بالخصوص نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے درجے شروع کروانے کے حوالے سے اہداف بھی طے کئے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت فیصل آباد سمندری ٹاؤن  کے جامعۃ المدینہ سمندری میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے”شوقِ علمِ دین “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کوماہِ رمضان 1441ھ میں ایک ماہ اور بالخصوص آخری عشرے میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو عشر جمع کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


نگران مجلس تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری کے والد عبدالمجید عطاری کی نمازِ جنازہ مناواں لاہور میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کردی گئی۔  نمازِ جنازہ کی امامت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے کی۔ نمازِ جنازہ میں رکن شوری حاجی منصور عطاری سمیت کئی نگران کابینہ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ عبدالمجید عطاری کا انتقال اتوار کی رات 10:30 کے قریب ہارٹ اٹیک کے سبب ہوا تھا۔

رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مجلس دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے اراکین نگران مجلس تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری صاحب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی بے حساب مغفرت فرمائے اور جنت میں بلند درجات عطا فرمائے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  جامعۃ المدینہ گوجرہ پنجاب میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے طلبائے کرام کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں بھر پور طریقے سے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا اور عُشر جمع کرنے کے بارے میں گفتگو فرمائی۔ 


19 فروری 2020ء کو شعبہ ٔتعلیم کے زیر اہتمام  پنجاب یونیورسٹی میں شام ساڑھے چھ بجے محفل نعت کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور ضا عطاری  سنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ یونیورسٹی کے تمام اسٹوڈنٹس سے اس اجتماع میں شرکت کرنے درخواست کی جاتی ہے۔