دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد رفیع العطاری یکم مارچ 2020ء سے ایک ماہ کے قافلے میں سفر کررہے ہیں اور اپنے شیڈول کے مطابق مختلف شہروں کی مساجد
میں تین تین دن گزار رہے ہیں۔ اسی سلسلے
میں لیہ زون بکھر شہر کی جامع مسجد میں تین دن کا جدول رہا قافلے کے آخری دن4مارچ 2020ء کو قافلہ اجتماع
کا انعقاد کیا گیا۔ رکن شوریٰ نے ” راہ
خدا میں سفر کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شر کا کو قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
عاشقان رسول کی بڑی تعداد ہاتھوں ہاتھ راہ خدا میں سفر کرنے لئے تیار ہوگئی۔
اسماعیل آباد
بکھر کابینہ میں جامعۃ المدینہ للبنات کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ
دعوت اسلامی کے تحت میانوالی زون کے شہر رکھی میں جامع مسجد فیضان جمال مصطفی میں
تعمیراتی کام جاری ہے۔ 5مارچ 2020ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے اس
مسجد کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران سے ملاقات کی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے تحت 4مارچ2020ء بروز بدھ شاہ
رکن عالم کالونی ملتان زون میں مدنی مشورہ
ہوا۔مدنی مشورے ملتان ریجن مجلس فیضان مدینہ کےتمام ارکین زون نے
شرکت کی۔ مجلس کے ریجن ذمہ دار ظہور عطاری مدنی نے 12 مدنی کاموں کا جائزہ لیا،
ماہانہ کارکردگی کا تقابل کیا گیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت بھی کی گئی۔ (رپورٹ: شفیق مدنی رکن زون مجلس فیضان مدینہ)
گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگرانِ پاکستان
انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری نے رات
اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول کے ساتھ سحری کی اور با جماعت نمازِ تہجد ادا فرمائی۔
اختتام پر عاشقانِ رسول کی تربیت فرماتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا ۔(رپورٹ:سید معاذالرحمٰن، رکن زون مجلس مدنی مذاکرہ)
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 4 مارچ
2020ء کو کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس مین آڈیٹوریم میں Career Counselling seminar کا
انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر کیمپس سمیت فیکلٹی ممبرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
7 مارچ کوہجویری شادی ہال، داتا نگر لاہور میں مدنی
مذاکرہ اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 7 مارچ 2020ء کو بدھ بازار نزد ہجویری شادی ہال، داتا نگر لاہور میں
مدنی مذاکرہ اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں عاشقان رسول بذریعہ مدنی
چینل امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی پھولوں
سے فیض یاب ہونگے۔ اس اجتماع پاک میں
خصوصی شرکت رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیگے۔
پچھلے دنوں مدنی چینل کے نعت خواں محمد عادل
عطاری کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جو
ان دنوں کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔رکن شوریٰ حاجی
محمد عماد عطاری نے اسپتال جاکر ان سے عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے
دعائیں کیں۔
دعوت اسلامی کے تحت 3 مارچ 2020ء کو جامع مسجد محمدی دادو کھوہ دریا خان میں کسان اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی کسان اسلامی بھائی اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت
کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عشر کے حوالے سے
مدنی پھول پیش کئے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے تحت
3مارچ2020ء بروز منگل شاہ رکن عالم کالونی
ملتان میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں
ملتان زون کے تمام نگران کابینہ اور تمام اراکین زون نے شرکت کی۔ اس موقع پر
نگرانِ زون نے ظاہر و باطن یکساں بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور 12 مدنی
کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شفیق مدنی، رکن زون مجلس فیضان مدینہ)
دعوت اسلامی کے تحت 3مارچ 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ دُلے
والا لیہ زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع
العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی مرکز جلد تعمیر کروانے کی ترغیب
دلائی۔
فیضانِ مدینہ سوئی
میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی چھٹی شریف کے سلسلے میں اجتماعِ ذکر و نعت کا
سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوئی کشمور زون حیدرآباد ریجن میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی چھٹی شریف کے سلسلے میں اجتماعِ ذکر و نعت کا سلسلہ
ہوا۔ اجتماع میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوت نے سنتوں
بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمد شعیب
عطاری،مجلس رابطہ رکن سوئی کابینہ)
Dawateislami