قومی کرکٹر محمد عامر کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ
ثواب کے لئے اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا جائے گا
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام5مارچ 2020ء بروز
جمعرات صبح 10:00بجے قومی
کرکٹر محمد عامر کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ان کی رہائش گاہ(چنگا بنگیال گوجر خان) پر
اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اجتماع میں زون قافلہ نگران شکیل احمد
عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور نگرانِ کابینہ گوجر خان نعتِ رسول پیش کریں
گے۔ مقامی عاشقانِ رسول سے اجتماع میں شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔
آج بعد نمازِ مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماعات منعقد ہوں گے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو
بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں
آج 04 مارچ2020ء کو بھی دنیا
بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّظِلُّہُ
الْعَالِیْ فیضان اسلام مسجد3/84 خیابانِ سحر، لین 10، فیز
7، ڈی ایچ اے ڈیفنس کراچی، نورانی مسجد نشترا سکوائر ملیر میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری
مدنی، میمن مسجد میمن نگر15 اے گلزار ہجری میں رکن شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اورفیضانِ مدینہ کاہنہ نو فیروز پورمیں
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بیان فرمائیں گے۔تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے
کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔
عاشقانِ رسول کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امیر اہل سنّت کی بارگاہ میں حاضری کےلیے روانگی
رحمانیہ مسجد یوسف گوٹھ سرجانی ٹاؤن میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے بیان
فرمایا
فیضانِ مدینہ G-11اسلام آباد میں دورہ حدیث شریف کے طلبہ کی رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات
”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ (رجب المرجب 1441ھ) ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا گیا ہے
40سے زائد علمی
، دینی، دنیاوی، معاشرتی، اخلاقی اور اصلاحی موضوعات پر مشتمل دعوتِ اسلامی کا آفیشل
میگزین”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ (رجب
المرجب 1441ھ) ویب سائٹ پر اپلوڈ
کردیا گیا ہے۔ آپ خود بھی اس علمی خزانےکا
مطالعہ کریں اور دوسروں کو بھی مطالعے کی ترغیب دلائیں۔
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے اس لنک پر کلک کیجئے
رکن شوریٰ
حاجی رفیع العطاری کا جھنگ کی جانب راہِ خدا میں سفر اور اس سفر کی برکات
رکن شوریٰ و نگران ریجن فیصل آباد حاجی رفیع العطاری
نے 28،29 فروری اور یکم مارچ کو جھنگ میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ قافلہ میں سفر فرمایا، رکن شوریٰ نے ان ایام میں
مختلف مساجد میں بیانات، علاقائی دورہ، اجتماعی
مدنی مذاکرہ میں شرکت، شخصیات سے ملاقات، ذمہ داران کے مدنی مشورے اور بیمار اسلامی
بھائیوں کے گھروں پر جا کر ان کی عیادت و خیر خواہی کی۔
جبکہ یکم مارچ کو قافلہ اجتماع ہواجس میں بڑی
تعداد میں شخصیات و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر رکنِ
شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے عاشقانِ رسول کو قافلوں
میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر مختلف شعبہ جات سے وابستہ 102 اسلامی بھائیوں نے 03 دنوں، 14عاشقانِ رسول نے 12دن اور 31اسلامی بھائیوں نے
1ماہ کے لئے ہاتھوں ہاتھ راہِ خدا میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ 12ماہ
کے لئے41 سے زائد ، ایک ماہ کے لئے 54 سے
زائد اور 03 دنوں کے لئے 130سے زائد اسلامی بھائیوں نے راہِ خدا میں سفر کرنے کی
نیتیں لکھوائیں۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت ماہِ رجب المرجب کی
انوار و برکات سمیٹنے کے لئے ملک و بیرونِ
ملک یکم تا چھ رجب المرجب سحری اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں
لاہور ریجن میں شامل مختلف شہروں(شمالی
لاہور، جنوبی لاہور، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، گلگت،پشاور، ہزارہ) میں بھی 1705 مقامات پر سحری اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں 16509عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
آج رات شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری اپنے آفیشل فیس بُک پیج پر لائیو ہونگے
آج یعنی 03 مارچ 2020ء کو رات 08:30 بجے شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اپنے آفیشل Facebook پیج پر لائیو ہونگے اور دیں گے آپ کے شرعی مسائل کا حل قراٰ ن و حدیث کی روشنی میں۔
اگر آپ بھی پوچھنا چاہتے ہیں مفتی صاحب سے کوئی سوال تو ساڑھے 8 بجے ہونے
والے اس لائیو سیشن میں اپنا سوال کمنٹ
کیجئے، مفتی صاحب آپ کے سوال کا جواب ارشاد فرمائیں گے۔
دئیے گئے لنک پر کلک کریں
اور شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے آفیشل
Facebook پیج کو لائیک کریں
جامعات
المدینہ والوں کی شاندار کوششوں کا شاندار رزلٹ
65 نئے
لکھاریوں نے اپنے مضامین ماہنامہ کو بھیج دیئے
تبلیغ دین میں تحریر کو بڑا اہم مقام حاصل ہے۔ کئی علمائے کرام نے اپنی زندگیاں فقط تحریر کےلیے وقف کردی تھیں۔اپنے اسلاف
کے اس جذبٔہ خدمت کو اپنی نسلِ نو میں منتقل کرنے کےلیے دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام چھپنے والے میگزین ماہنامہ فیضان مدینہ میں پچھلے دنوں جامعات المدینہ کے طلبا
و طالبات اور مدرسین و مدرسات کے لئے ایک تحریری مقابلے بنام ’’ نئے لکھاری‘‘ کا آغاز
کیا گیا جس میں مجلس جامعۃ المدینہ کا
ایسا شاندار تعاون رہا کہ پہلے ہی ماہ(یعنی
رجب المرجب کے ماہنامہ کے لئے) مضمون لکھنے والے طلبہ و طالبات کی مجموعی تعداد 65 تک جا پہنچی ، مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد تین طلبہ(محمد فیضان چشتی عطاری،متعلم درجہ خامسہ جامعۃ المدینہ پاکپتن شریف،بابر
عارف عطاری بن ڈاکٹر محمد عارف، متعلم درجہ خامسہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ
کراچی اور محمد اسامہ عطاری بن غلام یاسین، متعلم درجہ سادسہ مرکزی جامعۃ المدینہ
فیضانِ مدینہ کراچی)کے مضامین
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی زینت بنے اور بقیہ مضامین شرعی تفتیش کے بعددعوتِ اسلامی کی نیوز ویب سائٹ
’’ شب و روز‘‘ پر اَپ لوڈ کردئیے گئے
ہیں۔ ہم مجلس جامعۃ المدینہ کے بے حد
مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اس بار کی طرح آئندہ بھی بھر پور تعاون فرمائیں
گے۔
خوش اخلاقی کے
موضوع پر مشتمل مضامین کو پڑھنے کےلیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجیے
تقویٰ و
پرہیزگاری کیسے حاصل ہو؟ کے موضوع پر مشتمل مضامین کو پڑھنے کےلیے نیچے دئیے گئے
لنک پر کلک کیجیے
تلاوت
قراٰن کے فضائل کے موضوع پر مشتمل مضامین کو پڑھنے کےلیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک
کیجیے
دعوت اسلامی
کے تحت یکم مارچ 2020ء کو بھکر میں اجتماع خواجہ غریب نواز
رحمۃ
اللہ علیہ کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ
حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور خواجہ صاحب رحمۃ
اللہ علیہ کی سیرت بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنی زندگی خواجہ غریب نواز رحمۃ
اللہ علیہ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے گزارنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami