دعوت اسلامی کے تحت 27جنوری 2020ء کو لاہور زون کے جامعات المدینہ میں431 طلبۂ کرام نے  امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطاکردہ رسالہ مدنی انعامات پرکرتے ہوئے پیر شریف کا روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی جبکہ 396طلبۂ کرام نے باجماعت نماز تہجد ادا کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت پشاور زون مردان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں قرب وجوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے تحت لاہور کے علاقے داروغہ والا کے قریب مومن پورہ میں سحری اجتماع ہوا جس میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔ اس موقع پر نماز تہجدباجماعت ادا کی گئی اور فجر کے بعد مدنی حلقہ اور بیان کا سلسلہ ہوا۔


ادارۂ تحقیقات امام احمد رضا، کراچی کے صدر علامہ سید وجاہت رسول قادری صاحب 26  جنوری 2020ء کو رضائے الہٰی سے کراچی میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ رٰجعون۔

آپ کا نمازِ جنازہ 27 جنوری 2020ء بروز پیر بعد نمازِ ظہر جامع مسجد فیضانِ جیلان کلفٹن میں ادا کیا گیا۔ نمازِ جنازہ کی امامت سید عبدالحق شاہ صاحب نے کی۔ نمازِ جنازہ میں شیخ الحدیث مفتی اسماعیل ضیائی صاحب، دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مولانا کوکب نورانی اوکاڑی سمیت علما اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

علامہ سید وجاہت رسول قادری صاحب نے اپنے ادارے کے تحت اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے نام اور کام کو دنیا بھر میں عام کرکے نمایاں خدمات انجام دیں اور تادمِ مرگ رضویات کی خدمات انجام دیتے رہے۔ اللہ پاک آپ کے درجات کو بلندیاں عطا فرمائے۔ 


لاڑکانہ پریس کلب کا دورہ ،صحافیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی

تفصیل:

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں محمد انجم رضا عطاری نے مجلس مدنی چینل عام کریں حیدر آباد کے ریجن ذمّہ دار احمد رضا عطاری مدنی اور مجلس نشرو اشاعت لاڑکانہ زون کے ذمّہ دار کے ہمراہ لاڑکانہ کے پریس کلب کا دورہ کیاجہاں مختلف صحافیوں(غلام مرتضیٰ صدر لاڑ کانہ پریس کلب ، محمد بہلیم کلہوڑوجوائنٹ سیکریٹری ، ڈاکٹر بدر شیخ اور سینئر صحافیوں ) سے ملاقات کی ۔ذمّہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی چینل کے ذریعے ہونے والی دعوت اسلامی کی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں محمد انجم رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تحفے میں پیش کی۔ صحافیوں نے دعوت اسلامی کے دینی خدمات کو خوب سراہا۔ 


حاجی امین عطاری کے قافلے کی اکبری مسجد کورنگی  آمد

علاقے میں مدنی کاموں کی خوب دھوم دھام

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری ان دنوں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کے ہمراہ ایک ماہ کے قافلے میں سفر کررہے ہیں ۔

21جنوری 2020ء کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری شرکائے قافلہ کے ہمراہ جامع مسجد اکبری کورنگی پہنچے۔جامعۃ المدینہ فیضانِ بغداد کورنگی نمبر ڈھائی سے متصل جامع مسجد فیضان عثمانیہ میں اساتذہ اور طلبہ کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو خود جز وقتی نماز کورس کرنے اور دوسروں کو کروانے کی نیت کروائی۔ اس موقع رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے جامع مسجد اکبری کورنگی کابینہ میں مدرسۃالمدینہ بالغان پڑھانے والے اساتذہ کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اساتذہ کو جزوقتی نماز کورس کرنے اور کروانے کی نیت کروائی۔

22جنوری 2020ء کو اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری نے مجلس ازدیاد حب اور مختلف ذمّہ داران کے درمیان سنتوں بھرےبیانات کئے اور شرکا کو 12ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر 15 اسلامی بھائیوں نے 12ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نےجامع مسجد فیضان اولیاء الیاس گوٹھ کورنگی کابینہ میں سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمّہ داران کو جز وقتی نماز کورس کرنے اور 1 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی شرکانے ایک ماہ کے قافلے میں سفرکرنے اور جز وقتی نماز کورس کرنے کی نیت کی۔ رکنِ شورٰی نے اسی مقام پر واقع حضرت صوفی خواجہ بنے میاں شاہ حسنی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے عبد الطیف صدیقی (S.S.Pٹریفک ڈسٹرکٹ کورنگی) سے ان کے آفس جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی ۔

آپ نے 23جنوری 2020ء کو جامع مسجد اکبری کورنگی کابینہ میں مدرسۃالمدینہ للبنین کے ناظمین اور اساتذہ کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اساتذہ کو جز وقتی نماز کورس کرنے اور کروانے کی نیت کروائی۔ رکنِ شوریٰ نے شرکا پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پرہاتھوں ہاتھ 10اساتذہ 12ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کے لئے تیار ہوگئے۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شہریار میمن (D.S.P ایسٹ کراچی) اور عبد اللہ چاچڑ(S.S.P کورنگی) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے اور قافلے میں سفر کرنے کی دعو ت دی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے جامع مسجد رضا کورنگی کے قریب موبائل مارکیٹ میں دکانداروں سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے  ملتان میں جامعۃ المدینہ للبنین اور مدرسۃ المدینہ آن لائن اشاعت الاسلام کا وزٹ کیا اور طلبۂ کرام اور اسٹاف کو مدنی کاموں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے خانیوال میں مرکزی جامعۃا لمدینہ اور مدرسۃ المدینہ کا دورہ کیا اور دونوں شعبہ جات کی کلاسز میں جاکر ان کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی تھے۔


23جنوری 2020ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی  ملتان میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔ نگرانِ پاکستان نے طلبۂ کرام کو 12 مدنی کام کرنے اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اس موقع پر اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی ، حاجی محمد اسلم عطاری اور قاری سلیم عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام پاک پتن شریف  میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کا آغاز ہوا تھا۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے اس مدرسۃ المدینہ آن لائن کا وزٹ کیا اور ذمّہ داران کو مدنی پھول دیئے۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے پاکپتن شہر میں راؤ ذوالفقار عطاری سےا یکسڈنٹ میں زخمی ہونے پر ان کی رہائش گاہ جاکر عیادت بھی کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا فرمائی۔


جناح کلچر آڈیٹوریم عقب بلال ٹاؤن نیو کراچی میں تاجر اجتماع کاانعقاد

ملز ،فیکٹریز کے اونر سمیت اہم شخصیات نے شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کے تحت 24جنوری 2020ء کو جناح کلچر آڈیٹوریم سیکٹر 5-E عقب بلال ٹاؤن نیو کراچی میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملز اور فیکٹریز کے اونر، پروفیسر، لیکچرار، HOD,Sاور دیگر تاجران سمیت مذہبی امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ، MNA,MPAاور حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے” ایمان تباہ کردینے والی بیماری“ کےموضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو مساجد کے تعمیراتی کاموں میں حصہ لینے اور بیرونِ ملک کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی شخصیات نے بیرونِ ملک کے قافلے میں سفر کرنے کے لئے نام لکھوائے اور مساجد بنانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے تحت  19 جنوری 2020ء بروز اتوار جامع مسجد غوثیہ ایریا 37/D لانڈھی نمبر 1، کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے”اُلفت مدینہ “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔

دعوت اسلامی کے تحت اوکاڑہ کے شہر  حویلی لکھا میں مدنی مشورہ ہواجس میں حویلی لکھا ڈویژن مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی حاجی رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور 12مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیتے ہوئے صدائے مدینہ لگانےاور مسجد درس و ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔