مرکزی
جامع مسجد حضرت شاہ محمد مقیم حجرہ شاہ مقیم
بصیر پور میں سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت
23فروری2020ء بروز اتوار مرکزی جامع مسجد
حضرت شاہ محمد مقیم رحمۃ اللہ علیہ حجرہ شاہ مقیم بصیر پور میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔ اجتماع میں
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس
مدنی کورسز و اعتکاف محمد طارق عطاری نے نماز کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے
شرکا کو اپنی نمازیں درست کرنے کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونےاورپابندی کے ساتھ
نمازوں کی ادائیگی کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف )
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام گوجرانوالہ کی ہول سیل سینیٹری مارکیٹ اور وزیر آباد میں مدنی حلقوں کا اہتمام کیا
گیا۔ مدنی حلقوں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن
یوکے سید فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے جبکہ ساروکی
وزیرآباد میں نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کو دیئے
گئے زمین کا دورہ کا وزٹ کیااور دعائے خیر
کی۔
گزشتہ دنوں Superior College رحیم یار خان میں کالج کے طلبہ کے لئے اجتماع کا اہتمام کیا گیا
جس میں بڑی تعداد میں اسٹوڈنٹس نے شرکت
کی، اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے ان کی تعلیمی و
اخلاقی جہتوں سے تربیت فرمائی اور کالج کے پرنسپل سے خصوصی ملاقات کا سلسلہ بھی
ہوا۔
شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے زیرِ انتظام Central College Of Pharmacy And Health
Sciences رحیم یار
خان میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا ۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں کالج کے اساتذہ
و طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے
شرکائے اجتماع کو تربیت کے مدنی پھول دیئے۔
نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری کی
پاکستان میں مختلف مدنی کام
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں
ایک ٹائل فیکٹری میں مدنی حلقہ لگایا گیاجس میں نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل
رضا عطاری نےاسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز منجاب غلہ منڈی گکھڑمیں حکیم محمد عمر
سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے
مغفرت کی جبکہ سکھر سندھ میں نگرانِ
برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ کپڑے کی
نئی دکان کا دورہ کیا اور دعائے برکت کی اور رحیم یار خان میں مرحوم بشیر احمد
مرحوم کی قبر پر آکر فاتحہ خوانی و دعائے
مغفرت کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں نگرانِ برمنگھم ریجن
یوکے سید فضیل رضا عطاری نے خصوصی شرکت فرماکر ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں دعائے صحت و غمخواری
اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔اجتماع میں ذمہ داران اور بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت
حاصل کی۔اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے خصوصی بیان
فرمایا۔ اختتام پر خصوصی دعا و ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔
ریجنل پولیس پبلک ریلیشنز افسر اور مشتاق بھٹہ سے ان کے دفتر میں ملاقات
گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں نگرانِ برمنگھم ریجن
یوکے سید فضیل رضاعطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ ریجنل پولیس پبلک ریلیشنز افسر اور مشتاق بھٹہ) ضلع
گوجرانوالہ(C.P.O سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت اور مدنی مرکز کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت
کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اجتماع میں نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری
بھی شریک تھے۔
دعوت اسلامی مختلف ذرائع کے ساتھ ساتھ تعلیمی
اداروں (جامعۃ المدینہ ، مدرسۃ
المدینہ ، دارالمدینہ ) کے ذریعے
بھی دنیا بھر میں دین اسلام کی ترویج و
اشاعت میں مصروف ہے اور وقتا فوقتا دنیا بھر میں تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی
جارہی ہے ۔
اسی سلسلے میں 27 فروری 2020ء بروز جمعرات مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ننکانہ پنجاب میں مدرسۃ
المدینہ للبنات فیضان سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کا افتتاح کیا اور
اس کی کامیابی کے لئے بارگاہ رب العزت میں
دعائیں کیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس مدرسۃ المدینہ میں داخلے کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔
دعوت اسلامی کے تحت 27 فروری 2020ء کو دادو سندھ میں مدنی مذاکرہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس
میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی اور امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے حکمت بھرے مدنی پھولوں سے فیض یاب ہوئے۔
اجتماع کے بعد رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے تحت 27 فروری 2020ء بروز جمعرات
مدنی مرکز فیضان مدینہ پرانہ بورڈ آفس سندھ سمال انڈسٹریز لاڑکانہ میں ہفتہ وار
اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان
رسول نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”خرچ کریں تو ایسے کریں“ کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔
Dawateislami