شہداد پور سندھ میں
مذاکرہ اجتماع ہوگا، مولانا عبدالحبیب عطاری شرکت فرمائیں گے
25 جنوری کو شہداد پور سندھ میں مذاکرہ
اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے جس میں بذریعہ
مدنی چینل مدنی مذاکرہ دکھایا جائے گا۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری شہداد
پور میں تشریف لاکر اس مذاکرہ اجتماع میں شرکت فرمائیں گے۔ یہ اجتماع شہداد پور چھٹو ہاؤس نزد سول اسپتال میں منعقد ہوگا۔ شہداد پور کے عاشقانِ رسول اس اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔
20 جنوری کو دربار سلطانی بلاک 5 فیڈرل بی ایریا کراچی میں سنتوں
بھرا اجتماع ہوگا، مولانا عبدالحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
20 جنوری بروزپیر بعد نمازِ عشاء دربار سلطانی بلاک
5 فیڈرل بی ایریا کراچی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرا اجتماع
منعقد کیا جائے گا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی
عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ بیان 11:15 پر شروع ہوگا۔
آج 19 جنوری کو جامع مسجد غوثیہ لانڈھی نمبر 1 میں سنتوں بھرا اجتماع ہوگا،
مولانا عبدالحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
آج 19 جنوری بروز اتوار مدینہ مسجد لائق آباد مرغی خانہ قائدآباد کراچی اور جامع
مسجد غوثیہ ایریا 37/D
لانڈھی نمبر 1، کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا منعقد کیا جائے گا۔ ان اجتماعات میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔ رکنِ شوریٰ مدینہ مسجد قائدآباد کراچی میں عشاء کی
نماز کے بعد سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جس کے بعد جامع مسجد غوثیہ لانڈھی نمبر 1 میں وقتِ مناسب پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں سے
اجتماع میں شرکت کی مدنی التجا ہے۔
جامعۃالمدینہ
فیضان احمد رضا نارتھ کراچی میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی پریزنٹیشن کا سلسلہ
مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی جانب سے
18 جنوری 2020ء بروز ہفتہ جامعۃالمدینہ فیضان احمد رضا
نارتھ کراچی میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ
کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں تقریبا 180 سے زائد طلبہ کرام
اور اساتذہ عظام نے شرکت فرمائی۔ اس موقع پر ماہنامہ فیضانِ مدینہ رائٹنگ ڈیپارٹ
کے ناظم محمد راشد علی عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کو
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے اور تحریری مقابلے میں حصہ ملانے کا
ذہن دیا جس پر کثیر طلبہ نے تحریری مقابلہ میں حصہ لینے اور ”ماہنامہ فیضانِ
مدینہ“کی سالانہ بکنگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا ۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 15 جنوری 2020 کو
جامع مسجد نور مدینہ کامونکی شرقی ڈویژن میں مدنی دورہ ہوا جس میں نماز مغرب کے
بعد اہل علاقہ کو نیکی کی دعوت دی گئی بعد
نماز عشاء مبلغ دعوت اسلامی نے اصلاح اعمال کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں
کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی بیان کے بعد مدنی مشورہ ہوا جس علاقہ میں مدنی کاموں
کو مضبوط کرنے کے اہداف طے کئے گئے (
رپورٹ ۔ محمد قاسم عطاری مجلس مدنی
انعامات کامونکی کابینہ)
نابینا افراد کے لئے خوشی کی خبر آگئی، مدرسۃ المدینہ رہائشی برائے نابینا افراد کا
آغاز کردیا گیا ہے
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی
مجلس اسپیشل افراد کے تحت پاکستان کے تین
مقامات پر مدرسۃ المدینہ رہائشی برائے نابینا افراد کا آغاز کررہی ہے۔ اس مدرسۃ المدینہ میں نابینا افراد کو قراٰنِ پاک حفظ کرایا جائے گا۔ اس وقت یہ مدارس چکسواری پلاک ، کشمیر، بلڈنگ اشاعۃ الاسلام ملتان اور ممتاز کالونی ،قاضی عبدالقیوم روڈ، نزد اللہ دی مسجد ، حیدرآباد میں شروع کئے جارہے ہیں۔
جامعۃالمدینہ
کنز الایمان کراچی میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی پریزنٹیشن کا
سلسلہ
مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے زیرِ اہتمام 16
جنوری 2020ء بروز جمعرات جامعۃالمدینہ کنز
الایمان بابری چوک (گرومندر) کراچی میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور
تحریری مقابلہ میں حصہ کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں 200 سے زائد طلبہ کرام اور اساتذہ عظام نے شرکت فرمائی۔اس موقع پر ماہنامہ
فیضانِ مدینہ رائٹنگ ڈیپارٹ کے ناظم محمد راشد علی عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان
فرمایا اور طلبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے اور تحریری مقابلے
میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر کثیر
طلبہ نے تحریری مقابلہ میں حصہ لینے اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی سالانہ بکنگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا ۔
رکن شوریٰ حاجی
بغداد عطاری کا لاہور کی مختلف مارکیٹس کا دورہ، نیکی کی دعوت عام کی
پاکستان کے سب سے بڑے ریسرچ ادارے PCSIR میں محفل نعت، مولانا
عبدالحبیب عطاری کا خصوصی بیان
پاکستان کے سب سے بڑے ریسرچ ادارے پاکستان کونسل
آف سائنٹفیکٹ سینٹر کراچی کے فیول ریسرچ سینٹر
میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
جس میں ڈی جی PCSIR ، ڈائریکٹر ایف آر سی، ڈاکٹرز،
انجینئرز اور سائنٹس اور ادارے کے دیگر عملے نے بھی شرکت کی۔رکنِ شوریٰ مولانا
عبدالحبیب عطاری نے مسلمانوں کا زوال کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے فرمایا کبھی ہم
نے سوچا کہ ہمیں کیوں بنایا گیا ہے؟،فرائص اور واجبات کو چھوڑ کر ہم کہتے ہیں کہ
ابھی نماز کا ٹائم نہیں ہے۔
رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا:اللہ نے کامیاب
لوگوں کے اوصاف میں جو پہلا وصف بیان کیا
کہ نماز میں خشوع اور خضوع ہے فوکس ہے آج تو نمازمیں دنیا بھر کے حساب کتاب ہورہے
ہیں۔لوگ کہتے ہیں نماز کا ٹائم نہیں ملتا، آپ فرائض اور واجبات کو چھوڑ کر کہتے ہیں میرے پاس ٹائم نہیں ہے، مجھے اورآپ
کو بنایا کس لیے گیا کبھی سوچا آپ نے؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، ہم نے نہیں پیدا
کیا انسان اورجنات کو مگر اپنی عبادت کے لیے۔ ہماری کیریشن کا مقصد ہی اللہ کی
عبادت تھا ہم اس کو چھوڑ کر کچھ اور کرنے میں لگ گئے۔
رکنِ شوری نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو
مزید معلومات جاننے ،سنتوں بھرے بیانات سننے ،سنتیں اور دعائیں سیکھنے کے لیے مدنی
چینل دیکھنے اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی ترغیب دلائی۔
گلشن معمار میں قافلہ اجتماع، رکن شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری کا سنتوں بھرا بیان
رکن شوریٰ و نگران ریجن کراچی حاجی محمد امین
عطاری نے گلشن معمار میں تین دن کے قافلے
کے اختتام پر قافلہ اجتماع میں بیان فرمایا جس میں گلشن معمار کابینہ کے ذمہ داران
اور عام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو 12 ماہ کے قافلے میں سفر کے لئے تیار کیاجس پر 23 اسلامی بھائی ہاتھوں ہاتھ سفر کے لئے تیار ہوگئے ۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اور کراچی ریجن کے نگران حاجی امین عطاری 12
جنوری 2020ء سے ایک کے ماہ کے مدنی قافلے میں ہیں۔ مجلس قافلہ کراچی ریجن کی جانب
سے آپ کا مکمل شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
بحریہ ٹاؤن کابینہ میں 12، 13، 14 جنوری٭نوری آباد
کابینہ میں 15، 16، 17 جنوری ٭لیاقت آباد کابینہ میں 18، 19، 20 جنوری ٭ لانڈھی کابینہ میں 21، 22، 23 جنوری ٭فیضانِ مدینہ مگسی کالونی
حب چوکی کابینہ میں 24، 25، 26 جنوری ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ صابرین مسجد اوتھل لسبیلہ کابینہ میں 27، 28، 29 جنوری ٭قیومیہ مسجد مچھلی مارکیٹ جوائنٹ روڈ کوئٹہ
میں 30 ، 31 جنوری اور یکم فروری٭اورنگی ٹاؤن
کابینہ کو 2، 3، 4 فروری ٭کھارادر کابینہ
میں 5، 6، 7 فروری کی جانب سفر فرمائیں
گے۔
رکنِ شوریٰ اپنے شیڈول کے مطابق مختلف مجالس کے
ذمہ داران کے مدنی مشورے بھی لیں گے جبکہ مختلف مقامات پر ہونے والے اجتماعات میں
سنتوں بھرے بیانات بھی فرمائیں گے، شخصیات سے ملاقاتیں اور مدنی حلقوں میں
بیانات بھی آپ کے قافلے کے شیڈول کا حصہ ہیں۔