21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شورکوٹ سٹی
پنجاب میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ڈویژن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔ اس موقع پر نگران جھنگ زون حاجی محمد سلیم عطاری نےقافلوں کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بھائیوں کو راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں خود بھی سفر کرنے اور عاشقانِ رسول پر کوششیں کرکے قافلوں میں سفر
کروانے کا ذہن دیا نیز پنجاب میں ہونے
والےقافلہ اجتماع کی تیاری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ یاد رہے! اجتماع میں رکنِ شوری ٰحاجی رفیع العطاری خصوصی شرکت
فرمائیں گے۔(رپورٹ:محمد ارسلان عطاری، رکن کابینہ نشرو اشاعت شورکوٹ کابینہ)