دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت چھتہ بخشہ جھنگ میں 29 فروری 2020ء کومدرسۃ المدینہ للبنین چھتہ کے افتتاح کے سلسلے میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے ۔مقامی اسلامی بھائیوں سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ اس اجتماع پاک کا آغاز دوپہر 1 بجے ہوگا۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع العطاری یکم مارچ 2020ء سے ایک ماہ کے قافلے میں روانہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق: یکم تاریخ کو جھنگ، 3،2اور 4 تاریخ کو بھکر،6،5اور 7 تاریخ کو میانوالی، 9،8اور 10 تاریخ کو سرگودھا، 12،11اور 13 تاریخ کو اوکاڑہ، 21،20 اور 22 تاریخ کو ساہیوال اور 23 تا 31 تاریخ کو فیصل آباد میں عاشقان رسول کے ساتھ سفر کرینگے۔ قافلے میں ذمہ داران کا مشورہ، مدنی حلقے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں بیانات ، شخصیات سے ملاقاتیں اور دیگر مدنی کام ان کے جدول میں شامل ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 6مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو شمالی زون لاہور میں 26دن کا رہائشی معلم مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہو رہا ہے۔

مجلس کی جانب سے کورس میں شرکت کرنے والوں کے لئے مقرر کی گئی شرائط:

٭ناظرہ قراٰن آتا ہو

٭قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو

٭ لاہور کا رہائشی ہو

٭ڈویژن نگران کا تصدیق نامہ ہو

یاد رہے! کورس میں داخلے سے پہلے انٹری ٹیسٹ ہوگا جس میں اچھے نمبروں سے کامیاب ہونے والے ہی کورس میں شرکت کرسکیں گے۔

برائے رابطہ:03244026706

آج بروزبدھ یکم رجب المرجب کو رکن شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور  میں فجر کی نماز کے بعد عاشقانِ رسول کے مدنی حلقے میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے 25 فروری2020ء بروز  منگل بعد نمازِ عشاء مبلغ ِدعوتِ اسلامی رئیس عطاری کے والد شوکت علی کی نماز جنازہ لاہور کے علاقہ داتا نگر بادامی باغ میں ادا فرمائی۔ نمازِ جنازہ میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران و اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پشاور زون میں مدرس کورس جاری ہے۔ کورس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول شرکت کر رہے ہیں جہاں ان کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پشاور کابینہ کے نگران محمد حسن عطاری نے کورس کے شرکا کی 12 مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پشاور زون میں مدرس کورس جاری ہے۔ کورس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول شرکت کر رہے ہیں جہاں ان کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے اس دوارن کورس کے شرکا نے مختلف مدنی کام(علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ، درس و بیان) کرنے کی سعادت حاصل کی۔


26فروری 2020ء کو  دعوت اسلامی کے مرکزی جامعۃ المدینہ فیصل آباد میں رکن شوری حاجی محمد رفیع العطاری کی آ مد ہوئی۔اس موقع پر سنتوں بھرااجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ نے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مختلف امور پر مدنی پھول پیش کئے۔ اس وقت مرکزی جامعۃ المدینہ جڑانوالہ میں402 طلبہ علمِ دین حاصل کررہے ہیں جبکہ جامعۃ المدینہ میں اولی ٰسے لے کر دورہ حدیث اور تخصص کے درجات موجود ہیں۔


دعوت اسلامی کا ادارہ جامعۃ المدینہ عارف والا میں 25 فروری 2020ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیااور طلبہ کو مدنی کام کرنے، ماہ رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے اور عشر جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس وقت جامعۃ المدینہ عارف والا میں 90 طلبہ علمِ دین حاصل کررہے ہیں جبکہ جامعۃ المدینہ میں اولی ٰسے لے کر سادسہ تک کے درجات موجود ہیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 فروری 2020ء  کومونگی بنگلہ کی جامع مسجد گلزار مدینہ میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کسان اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے” زکوۃ دینے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو زکوۃ ادا کرنے ترغیب دلائی۔


25 فروری 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع العطاری نے جامعۃ المدینہ جڑانوالہ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔ رکن شوری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو مدنی کام کرنے، ماہ رمضان میں اعتکاف کرنے اور عشر جمع کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔ اس وقت جامعۃ المدینہ جڑانوالہ  میں 280 طلبہ علمِ دین حاصل کررہے ہیں جبکہ جامعۃ المدینہ میں اولی ٰسے لے کر سادسہ تک کے درجات موجود ہیں۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں 25 فروری 2020ء کو پاکستان کارکردگی آفس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا  کی تربیت کی اور انہیں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطا کردہ مدنی پھول ” عمر میں کم ازکم ایک بار 12 ماہ کے قافلے میں سفر کریں“ پیش کرتے ہوئے شرکا کو 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔