سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی
ٹنڈوجام میں سنتوں بھرا اجتماع
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کا سنتوں بھرا
بیان
تفصیلات:
26فروری 2020ء بروز بدھ دعوت اسلامی کی مجلس
شعبۂ تعلیم کے تحت سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے چیئرمین ڈاکٹر پروفیسر محمد
اسماعیل اور دیگر پروفیسرز، ٹیچرز، اسٹوڈنٹس،یونیورسٹی کے عملے ، نگران زون اور مجلس شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مذہبی
اسکالر اور مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اجتماع میں
شریک اسلامی بھائیوں کو اچھے دوست اور
اچھے ماحول سے وابستہ ہونے اور اپنے آخرت کو سنوارنے کا ذہن دیتے ہوئے فرمایا کہ ایسے دوست میرے کس
کام کے جو دنیا میں بھی میرے کام نہ آئے اور مرنے کے بعد میری قبر پر آکر فاتحہ
بھی نہ پڑھ سکے، رکن شوریٰ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے دوست بنانے چاہیئے کہ مرنے کے بعد سنت کے مطابق غسل دیں،کفن دیں، جنازہ پڑھیں، قبر میں اتاریں
اور نمازیں پڑھ پڑھ کر ایصال ثواب کریں۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے، قافلے میں سفر کرنے اور مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتب کا مطالعہ
کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر صلاۃو سلام کا سلسلہ ہوا ۔ یونیور سٹی کے
چیئرمین ڈاکٹر محمد اسماعیل نے مجلس شعبۂ
تعلیم کے اس کاوش کو خوب سراہا اور آئندہ بھی اس طرح کے اجتماعات کروانے کی نیت
کی۔