عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے خیرخواہ (خادم)محمد ندیم عطاری ولد عبدالغفور کا 26 فروری بروز بدھ کراچی میں رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 26 فروری کو مدنی مذاکرے کے بعد ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ کی امامت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین عطاری نے کی۔ ندیم عطاری کے ساتھیوں کا کہنا ہےکہ ندیم کو کوئی بیماری نہیں تھی، رات کو سونے کے لئے لیٹے تو اچانک طبیعت خراب ہوگئی، فوراً ایمبولنس کو بلایا گیا لیکن راستے میں دَم توڑ گئے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دل کا اٹیک محمد ندیم کے انتقال کا باعث بنا۔نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد محمد ندیم کی میت ان کے آبائی گاؤں تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ روانہ کردی گئی جہاں تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی اور مجلس دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے اراکین مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اٰمین