26فروری 2020ء کو  رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے جامعۃ المدینہ‏ چنیوٹ کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نےجامعہ کے طلبہ کی تربیت فرمائی اور رمضان المبارک 1441ھ میں اعتکاف کرنے اور عشر جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس وقت جامعۃ المدینہ چنیوٹ میں 110 طلبہ علمِ دین حاصل کررہے ہیں جبکہ جامعۃ المدینہ میں اولی ٰسے لے کر سادسہ تک کے درجات موجود ہیں۔