21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی مختلف ذرائع کے ساتھ ساتھ تعلیمی
اداروں (جامعۃ المدینہ ، مدرسۃ
المدینہ ، دارالمدینہ ) کے ذریعے
بھی دنیا بھر میں دین اسلام کی ترویج و
اشاعت میں مصروف ہے اور وقتا فوقتا دنیا بھر میں تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی
جارہی ہے ۔
اسی سلسلے میں 27 فروری 2020ء بروز جمعرات مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ننکانہ پنجاب میں مدرسۃ
المدینہ للبنات فیضان سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کا افتتاح کیا اور
اس کی کامیابی کے لئے بارگاہ رب العزت میں
دعائیں کیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس مدرسۃ المدینہ میں داخلے کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔