کالم لکھنے کے شوقین افراد کے لئے خوشی کی خبر!ماہنامہ فیضانِ مدینہ دے رہا ہے آپ
کو زبردست موقع
بعض افراد کالمز اور
مضامین لکھنے کے شوقین ہوتے ہیں اور ہر لکھاری کی یہ دلی تمنا بھی ہوتی ہے
کہ میرا مضمون کسی میگزین کی زینت بنے یا
کسی بڑی ویب سائٹ پر جھلملارہا ہو۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ آپ کو یہ سنہری موقع فراہم کررہا ہے ۔ وہ اس طرح کہ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ میں ایک نیا سلسلہ ”نئے لکھاری“ کے نام سے شروع کیا گیا ہے جس میں جامعۃ المدینہ کے مدرسین و مدرسات اور طلبہ و
طالبات اپنے مضامین لکھ کر ماہنامہ کی میل آئی ڈی پر میل کرسکتے ہیں۔ جن
تین لکھاریوں کا مضمون ٹاپ پر ہوگا ان کے مضامین ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں شائع
کئے جائیں گے جبکہ باقی موصول ہونے والے مضامین دعوتِ اسلامی کی آفیشل نیوز ویب سائٹ ”دعوتِ
اسلامی کے شب و روز“پر اپلوڈ کئے جائیں گے۔
گزشتہ ماہ (جمادیٰ
الثانی میں)مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو 65 رائٹرز نے مضامین لکھ کر بھیجے جن میں ٹاپ تھری اسلامی بھائیوں (محمد فیضان چشتی عطاری،متعلم درجہ خامسہ جامعۃ المدینہ پاکپتن شریف،بابر عارف
عطاری بن ڈاکٹر محمد عارف، متعلم درجہ خامسہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی اور محمد اسامہ عطاری بن غلام یاسین، درجہ سادسہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی)کے مضامین ماہنامہ فیضانِ مدینہ
میں شائع کئے گئے جبکہ باقی اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے مضامین دعوتِ اسلامی کی نیوز ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے۔جن
کے مضامین ماہنامہ میں شائع ہوئے
انہیں بطورِ انعام مدنی چیک بھی پیش کئے گئے۔
واضح رہے! یہ خاص سلسلہ (نئے لکھاری)جامعات المدینہ کے اسٹوڈنٹس کی
تحریری صلاحیت کو بہتر سے بہترکرنے کےلیے شروع
کیا گیا ہے جس کے لیے موضوعات ہر ماہ جامعات المدینہ میں پہنچا دئیے جاتے ہیں۔ ذمہ دار اسلامی بھائی جامعات المدینہ میں جاکر اسٹوڈنٹس کو تحریر کے
حوالے سے اہم نکات بھی دے رہے ہیں۔
خوش اخلاقی کے موضوع پر مشتمل مضامین کو پڑھنے کےلیے نیچے
دئیے گئے لنک پر کلک کیجیے
تقویٰ و پرہیزگاری کیسے حاصل ہو؟ کے موضوع پر مشتمل مضامین
کو پڑھنے کےلیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجیے
تلاوت قراٰن کے فضائل کے موضوع پر مشتمل مضامین کو پڑھنے
کےلیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجیے