دعوت اسلامی
کی جانب سے احکامات ملنے پر ہزاروں افراد خون کا عطیہ دینے بلڈ کیمپ پہنچ گئے
امیر اہلسنت کی
ہدایت پر دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد خون کے عطیات دینے کیلئے بلڈ کیمپ پر پہنچی اور خون
کے عطیات دیئے۔ جس کا مقصد تھلیسمیا اور دیگر
امراض میں مبتلا بچوں میں خون کی ضروریات
کو پورا کیا جاسکے۔
تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کی جانب سے احکامات ملنے پر ہزاروں افراد خون کا عطیہ دینے بلڈ کیمپ پہنچ گئے۔ تھیلیسیمیا
کے بچوں کی جان بچانے کا عزم رکھتے ان
اسلامی بھائیوں کا کہنا تھا کہ ہم امیر
اہل سنت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے حاضر ہوگئے ہیں۔ واضح رہے! ان دنوں حالات کی
وجہ سے تھیلیسیمیا کے بچوں کو خون کے ڈونرز نہ ملنے کے باعث تکلیف کا سامنا تھا اور اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی میدان میں آئی اور تادم تحریر ہزاروں خون کی بوتلیں دعوتِ اسلامی کے اسلامی بھائی ڈونیٹ کرچکے ہیں۔