دعوت اسلامی دنیا بھر میں قران و سنت کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے پرعزم ہے  اوردعوت اسلامی نے مختلف مجالس اور ادارے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ایک ادارہ بنام جامعۃ المدینہ للبنین و للبنات قائم کر رکھا ہے جن میں اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو درس نظامی یعنی (عالم کورس) کروایا جاتا ہے۔ دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ ہر سال اس کی شاخوں میں اضافہ کررہی ہے۔ اسی سلسلے میں اسماعیل آباد بکھر کابینہ کے جامعۃ المدینہ للبنات میں تعمیراتی کام جاری ہے۔ 4مارچ 2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ رکن حاجی محمد رفیع العطاری نے اس جامعۃالمدینہ کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو تعمیرات جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا۔