دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں علی پور چٹھہ میں ہونے والے تقسیم اسناد اجتماع  کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں ٹیچرز، ڈاکٹرز، جج صاحبان، وکلا، صحافیوں اور دیگر شخصیات کی شرکت ہوئی۔ اس موقع پر نگران زون عبدالوہاب عطاری نے صحافیوں کا مدنی حلقہ لگا کر انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات اور دعوتِ اسلامی کی موبائل ایپلی کیشنز کا تعارف کروایا۔ اجتماع میں 48حفاظ کرام اور 120ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والے طلبائے کرام کو اسناد دی گئیں۔(رپورٹ:محمد ذوالفقار عطاری، نگرانِ کابینہ وزیر آباد )