دعوت اسلامی کے تحت  ملک و بیرون ملک میں ہزاروں مدرستہ المدینہ قائم ہے جن میں لاکھوں بچے اور بچیاں فی سبیل اللہ قران پاک حفظ و ناظرہ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سال 2019 ء میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تقریبا 6ہزار 590 بچوں اور بچیوں نے قران پاک کو حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ 31 ہزار 220 بچےاور بچیوں نے ناظرہ قران پاک کی تعلیم مکمل کی۔ اسی سلسلے میں پاکستان کےمختلف شہروں میں تقسیم اسناداجتماع کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں 5مارچ 2020 ء کو عارف والا میں تقسیم اسناد اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبہ اور سرپرستوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماع کے اختتام پر سال 2019ء میں مدرسۃ المدینہ سے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ کو اسناد دی گئی۔