گزشتہ رات 13 مارچ کو جامع مسجد بہارِ مدینہ بفرزون کراچی میں عظیم الشان محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں  دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا عبدالحبیب عطاری نے اللہ سے دوستی کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کے ساتھ عفو و درگزر سے کام لینا چاہیئے، تاریخ اٹھاکر دیکھیں کہ حضور ﷺ نے اپنے چچا حضرت سیدنا حمزہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کو شہید کرنے والے وحشی نامی شخص کو نہ صرف اسلام کی دعوت دی بلکہ قبول اسلام کے بعد انہیں معاف بھی فرمادیا۔

آپ نے مزید کہا کہ جو شخص سچے دل سے توبہ کرتا ہے اللہ اس کے گناہوں کو بھی معاف فرمائے گا اور اس کے گناہوں کو نیکیوں سے بھی تبدیل فرمادے گا۔

مولانا عبدالحبیب عطاری نے شرکا کو ذہن دیا کہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں شرکت کریں اور مدنی مذاکروں میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت سے فیض حاصل کریں۔